خواب
حجرۃ النبى كے خادم كا جھوٹا خواب
مجھے ايك ليٹر آيا جس ميں ليٹر بھيجنے والا كہتا ہے كہ يہ ليٹر مجھے اپنے دوست و احباب كو ضرور بھيجنا ہو گا وگرنہ مجھے بہت بڑى مصيبت كا شكار ہونا پڑے گا ليٹر درج ذيل ہے: رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے حرم كے چابى بردار شيخ احمد كى جانب سے: حرم رسول صلى اللہ عليہ وسلم كے چابى بردار شيخ احمد مدينہ منورہ كى جانب سے مشرق و مغرب ميں بسنے والے مسلمانوں كے نام: وصيت يہ ہے شيخ احمد كہتا ہے: ميں ايك رات حرم نبوى ميں قرآن کريم كى تلاوت کررہا تھا كہ اسى دوران مجھے نيند كا غلبہ ہوا اور ميں نے خواب ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ديكھا وہ مجھے كہہ رہے تھے كہ اس ہفتہ ميں چاليس ہزار لوگ بغير ايمان كے جاہليت كى موت مرے ہيں، اور عورتيں اپنے خاوندوں كى اطاعت نہيں كرتيں، اور بےپرد ہو كر اپنى زيبائش غير محرم مرد كے سامنے بے لباس ہو كر ظاہر ہوتى ہيں، اور اپنے گھروں سے خاوند كے علم كے بغير باہر نكلتى ہيں. اور غنى اور مالدار افراد زكاۃ ادا نہيں كرتے، اور نہ ہى بيت اللہ كا حج كرتے ہيں اور نہ فقراء كى مدد كرتے ہيں، اور نہ ہى نيكى كا حكم ديتے اور برائى سے روكتے ہيں، اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: لوگوں كو بتا دو قيامت قريب ہے، اور آسمان ميں ايك ستارہ ظاہر ہو گا جسے تم واضح ديكھو گے، اور سورج تمہارے سروں كے دو نيزوں اور اس سے بھى قريب آ جائيگا، اس كے بعد اللہ تعالى تم ميں سے كسى كى توبہ قبول نہيں فرمائيگا، اور آسمان كے دروازے بند كر ديے جائينگے، اور قرآن كريم زمين سے آسمان كى طرف اٹھا ليا جائيگا. شيخ احمد كہتا ہے: رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے خواب ميں اسے كہا: جب كوئى شخص اس وصيت كو مسلمانوں ميں نشر كريگا تو روز قيامت وہ ميرى شفاعت كا مستحق ٹھريگا، اور اسے خير كثير حاصل ہو گى، اور روزى ميں وسعت ہو گى، اور جو كوئى اس وصيت پر مطلع ہو اور اس نے اس وصيت كا اہتمام نہ كيا اور اسے ضائع كر ديا يا اسے دور پھينك ديا تو وہ گناہ كبيرہ كا مرتكب ٹھريگا. اور يہ بھى كہ جو اس وصيت پر مطلع ہو اور اسے نشر نہ كرے تو وہ روز قيامت اللہ كى رحمت سے محروم ہو گا، اس ليے ميں اس وصيت كو پڑھنے والوں سے مطالبہ كرتا ہوں كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر فاتحہ پڑھيں، خواب ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھ سے يہ طلب كيا ہے كہ ميں حرم شريف كے خادموں كے ذمہ دار كو بتا دوں قيامت قريب ہے، اس ليے اللہ سے استغفار كرو. اور مجھے سوموار والے دن خواب آئى كہ جو شخص بھى اس وصيت كے تيس نسخے مسلمانوں ميں تقسيم كريگا اللہ تعالى اس كے تمام غم و پريشانيوں كو ختم كر ديگا، اور اس كى روزى ميں بركت ڈالے گا، اور اس كى مشكلات حل كر ديگا، اور اسے تقريبا چاليس يوم ميں روزى عطا فرمائيگا. مجھے پتہ چلا ہے كہ ايك شخص نے تيس ورقے وصيت كاپى كروا كر تقسيم كيے تو اللہ تعالى نے اسے پچيس ہزار روپے عطا كيے، اسى طرح ايك اور شخص نے اسے نشر كيا تو اللہ تعالى نے اسے چھ ہزار روپے عطا كيے. مجھے بتايا گيا ہے كہ ايك شخص نے اس وصيت كو جھٹلايا تو اسى دن اس كا بيٹا گم ہو گيا، بلاشك يہ معلومات صحيح ہيں، اللہ پر ايمان ركھو اور اعمال صالحہ كرو، حتى كہ اللہ تعالى ہميں ہمارى اميدوں كى توفيق دے، اور ہمارى دنيا و آخرت كى اصلاح فرمائے، اور ہم پر اپنى رحمت فرمائے. اللہ تعالى كا فرمان ہے: سو جو لوگ اس نبى پر ايمان لاتے ہيں اور ان كى حمايت كرتے ہيں اور ان كى مدد كرتے ہيں اور اس نور كى اتباع كرتے ہيں جو ان كے ساتھ بھيجا گيا ہے، ايسے لوگ پورى فلاح پانے والے ہيں الاعراف ( 157 ). ان كے ليے دنيا كى زندگى اور آخرت ميں خوشخبرى ہے يونس ( 63 ). ايمان والوں كو اللہ تعالى پكى بات كے ساتھ مضبوط ركھتا ہے دنيا كى زندگى ميں بھى اور آخرت ميں بھى، ہاں ناانصاف لوگوں كو اللہ تعالى كو بہكا ديتا ہے، اور اللہ جو چاہے كر گزرے ابراہيم ( 27 ). يہ علم ميں رہے كہ يہ وصيت تقسيم كرنے اور دوسرے شخص كے پاس پہنچنے كے چار روز كے بعد اللہ كے حكم سے بہت سارى خير و بھلائى اور كاميابى لائے گى، يہ علم ميں ركھيں كہ يہ معاملہ كھيل تماشا نہيں، آپ اس وصيت كو پڑھنے كے چھيانويں گھنٹوں كے اندر تقسيم كريں. بيان ہو چكا ہے كہ ايك تاجر كو يہ وصيت پہنچى تو اس نے فورا تقسيم كر ديا جس كے نتيجہ ميں اس كى تجارت ميں اسے نوے ہزار دينار توقع سے زيادہ فائدہ ہوا، اسى طرح ايك ڈاكٹر كے پاس يہ وصيت پہنچى تو اس كى قدر نہ كى اور وہ گاڑى كے حادثہ ميں ہلاك ہو گيا اور اس كى لاش بے حركت ہو گئى سب اس كے متعلق باتيں كرنے لگے. ايك ٹھيكيدار نے اس سے غلفت برتى تو اس كا بڑا بيٹا قريبى عرب ملك ميں ہلاك ہو گيا، برائے مہربانى اس وصيت كے پچيس نسخے تقسيم كريں اور مرسل كو خوشخبرى دى جاتى ہے كہ اسے تقسيم كے چوتھے روز خوشى حاصل ہو گى اس ليے كہ يہ وصيت اہم ہے سارى دنيا ميں جانى ہے لہذا اپنے دوست كو اس كے پچيس نسخے ضرور ارسال كريں اور كچھ روز كے بعد آپ كو وہ كچھ ملے گا جو اوپر بيان ہوا ہے اللہ پر ايمان لاؤ اور اعمال كرو. برائے مہربانى اس كا جواب ديں كيونكہ ميں نے اس پر عدم وثوق ہونے اور صحيح نہ سمجھنے كى بنا پر ابھى تك كسى دوسرے كو ارسال نہيں كيا ؟نیند میں آنے والے اچھے اور برے خواب
میں نے 5 دن پہلے نماز استخارہ ادا کی اور دعا کی کہ میں کسی آدمی کو کلمہ پڑھانے کی سعادت حاصل کروں، مجھے اللہ تعالی اور اسلام سے بڑی محبت ہے اس وقت میرے ذہن میں ایک ہی بات ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک بار کسی کو مسلمان کروں، میں نے نماز استخارہ میں اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ میرا یہ خواب پورا فرما دے اور اس کے لیے وسائل اور اسباب بھی مہیا فرما دے۔ لیکن آج صبح مجھے ایک خواب آیا کہ میں اپنے چچا زاد کے ہمراہ ایک ہوٹل میں چھٹیاں منانے گیا اور نعوذ باللہ ہم نے ہاتھوں میں سبز رنگ کی شراب پکڑی ہوئی ہے اور ہم اسے پینا چاہتے ہیں، اور ہم نے نعوذ باللہ پی بھی لی، پھر کچھ ہی دیر بعد میں نے دیکھا کہ میرا بھائی بھی اسی ہوٹل میں داخل ہو رہا ہے، انہیں دیکھ کر میں اور میرا چچا زاد دونوں ڈر گئے، پھر میں نے اپنی بڑی ہمشیرہ کو کالی شلوار میں دیکھا اور ان کے پیچھے ایک خاکی رنگ کا کتا دوڑ رہا ہے۔ خواب کے دوران مجھے بہت زیادہ ڈر لگ رہا تھا کہ میں نے گناہ کا ارتکاب کر لیا ہے، لیکن جس وقت میری آنکھ کھلی اور میں دائیں کروٹ لیٹا ہوا تھا تو مجھے بہت سکون ہوا کہ یہ صرف خواب ہی تھا۔ جس وقت مجھے جاگ آئی اس وقت ساڑھے پانچ کا ٹائم تھا جو کہ نماز فجر کا وقت ہے، میں نے جلدی سے نماز کی تیاری کی ، پھر جب میں نماز پڑھنے لگا تو مجھے عجیب سی خوشی محسوس ہونے لگی، اور مجھے ایسا احساس ہونے لگا کہ اللہ تعالی کی ذات میرے ساتھ ہے اور میرے دل کی تمام باتیں اللہ تعالی کو معلوم ہیں، مجھے ایسا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا، میں اس خوشی کا مطلب سمجھ نہیں سکا۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اپنے خواب کو معتبر سمجھوں یا قلبی خوشی کو مد نظر رکھوں؟عورت كا ہيبت ناك خواب ديكھنا، اور نيند ميں جماع كا تخيل
ميں نے خواب ميں ديكھا كہ كچھ لوگ ميرے پيچھے بھاگ رہے ہيں اور بعض اوقات تو يہ لوگ ميرے خاندان كے ہوتے ہيں، اور بعض دفعہ تو ميں انہيں پچانتى بھى نہيں، يہ حادثہ تو عجيب محسوس ہوتا ہے، ان خوابوں ميں ان افراد سے چھٹكارا حاصل كرنے كے ليے ميں ہوا ميں اڑتى ہوئى دور چلى جاتى ہوں، كيا اس كا معنى يہ ہے كہ بالفعل اللہ تعالى ميرى روح كو اڑاتا ؟ اسى طرح ميں نے ايك خواب يہ بھى ديكھى كہ ميرے ساتھ ايك شخص جماع كر رہا ہے، مجھے اس ہولناك خواب سے بہت صدمہ ہوا، كيا اس وقت اللہ تعالى نے ميرى روح پكڑ لى تھى، يا كہ يہ شيطانى وسوسہ ہے ؟شادی کے بعد ڈراونے خواب دیکھنے لگی ہے
یں نوجوان لڑکی ہوں اورایک صاحب خلق اوردین والے شخص سے شادی کی ہے ، اورجب سے شادی کی اس وقت سے ہی مجھے اپنے خاوند اورجن سے محبت کرتی ہوں کے بارہ میں ڈراونے خواب آتے ہیں ۔ شادی سے قبل مجھے ایسے خواب کبھی نہيں آئے ، میں سونے سے قبل ہمیشہ دعائيں پڑھ کرسوتی ہوں ، اوربعض اوقات مجھے خواب میں یہ دکھائي دیتا ہے کہ کچھ لوگوں میں ایک جن ہے اورمیں آیۃ الکرسی پڑھ کراسے بھگانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن لوگ مجھے ایسا کرنے سے روکتے ہیں ۔ میں شام کوسوبھی نہيں سکتی اورکئي بار نیند سے بیدار ہوجاتی ہوں ، مجھے ایک بہن نے یہ بتایا کہ ہوسکتا ہے یہ نظر بداورلوگوں کے حسد کی وجہ سے ہو ، اگر واقعی یہی سبب ہے توکیا آپ میری اس مشکل میں کوئي راہنمائی کرسکتے ہیں ، اس لیے کہ مجھے اس معاملہ سے بہت تنگی ہورہی ہے ؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات خلقیہ اورخواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت
میں نے کچھ دن قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بدنی صفات کا مطالعہ کیا اوراپنے ذھن میں ایک شکل بنائ پھر خواب میں اس ذھنی شکل کے مشابہ ایک شخص دیکھا لیکن مجھے اب پوری وضاحت سے علم نہیں کہ اس نے کیا کہا سواۓ اس کے ڈر ہے کہ ہوسکتا ہے اس نے یہ کہا ہو: میں جن مسلمان بھائیوں سے محبت کرتا ہوں وہ مجھے خواب میں دیکھیں گے ، اس خواب سے پہلے میں نے ان کے گھر میں ایک گناہ کا ارتکاب کیا تھا ، تواب مجھے ڈرہے کہ انہیں خواب کے ذریعے میرے اس جرم کا علم ہوجاۓ گا ۔ توسوال یہ ہے کہ مجھے یہ علم کیسے ہوگا میں نےاس خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوہی دیکھا ہے ، مجھے اس معاملے نے بہت پریشان کر رکھا ہے ؟ اس کے بعد میں نے ابھی کچھ دن قبل ایک اورخواب دیکھا میر ےخیال میں میں نے دوبارہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوہی دیکھا ہے کہ وہ رمضان میں جبریل علیہ السلام کے ساتھ قرآن مجید کا دور کر رہے ہیں ، اوران کے ساتھ زید اورحمزہ رضي اللہ تعالی عنہما بھی موجود تھے ۔ حالانکہ مجھے اس کا علم ہے کہ حمزہ رضي اللہ تعالی عنہ حقیقت میں وہاں نہیں تھے کیونکہ وہ جنگ احد میں شھید ہوچکے تھے ، توکیا واقعی میں نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے ؟ اس کی تحقیق کس طرح ہوسکتی ہے ؟ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔