سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و سلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا نسب نامہ
میں نے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے نسب میں آنے والے نام الیاس میں اختلاف ہے؛ کچھ لوگ اسے الیاس [ہمزہ وصلی اور قطعی دونوں کے ساتھ] پڑھتے ہیں تو کچھ لیاس پڑھتے ہیں، مجھے آپ سے امید ہے کہ آپ دونوں ناموں کو جو جو اہل علم راجح قرار دیتے ہیں ان کے نام بتلائیں اور یہ بھی بتلائیں کہ ان دونوں میں سے راجح موقف کیا ہے؟افطاری اور سحری کے نبوی کھانے اور مشروبات
میں نے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ماہ صیام سے متعلق کچھ تحریریں لکھنا شروع کی ہیں ، اس دوران مجھے دو مسائل کے بارے میں تحقیق مطلوب ہے: میں نے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے افطاری کے وقت طاق عدد میں کھجوریں کھانے کی ترغیب دلائی ہے، تو کیا یہ صحیح ہے؟ اور کتنی کھجوریں کھانی چاہییں؟ نیز ماہِ رمضان میں سحری اور افطاری کیلیے نبی صلی اللہ علیہ و سلم عام طور پر کون کون سے کھانے اور مشروبات تناول کرتے تھے؟ میرے علم کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و سلم جو اور کھجور کھاتے تھے اور پانی پیتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ اور کیا چیز استعمال کرتے تھے؟ برائے مہربانی دلائل کے ساتھ ذکر کر دیں۔(میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی گم نہیں پایا۔۔۔)معراج سے متعلق عائشہ رضی اللہ عنہا کی جانب منسوب حدیث باطل ہے۔
سوال: اسرا ءاور معراج سے متعلق ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف منسوب ایک روایت ہے ، جس میں آپ کہتی ہیں کہ : "میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی گم نہیں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی طور پر معراج کروایا گیا" کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ایک شخص کا دعوی ہے کہ اس کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک ہیں، اور وہ مسجد بنا کر انہیں اس میں محفوظ کرنا چاہتا ہے!
سوال: میں جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرلا سے تعلق رکھتا ہوں، یہاں ایک مسلمان بااثر شخصیت نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا موئے مبارک ہے، اور وہ ایک مسجد بنا کر اس میں اس بال کو محفوظ کریگا، اس شخص نے اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر دیندار طبقے میں ایک بحران پید اکر دیا ہے، جس میں تبرّک کا مسئلہ خصوصی طور پر قابل ذکر ہے، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس بارے میں کتاب و سنت کی روشنی میں تفصیلی وضاحت فرما دیں۔اسرا ءاور معراج کے واقعہ سے متعلق جھوٹی بات
کیا قرآن و سنت میں ایسی صحیح دلیل موجود ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم جس وقت معراج سے واپس ہوئے تو آپ کے بستر کی چادر ابھی تک گرم تھی، اور جس برتن کو پانی انڈیل کر الٹا رکھ کر گئے تھے اس سے ابھی تک پانی زمین پر ٹپک رہا تھا، اسی طرح دروازے کی کنڈی بھی حرکت کر رہی ہے جس طرح آپ کے جانے کے وقت حرکت میں تھی؟ہم دین اسلام کی عمر ابتدائے ہجرت سے کیوں شمار کرتے ہیں، ابتدائے وحی اور دعوت سے کیوں نہیں کرتے؟
سوال پہنچے تو آپ خیر و عافیت سے ہوں گے، میرا سوال یہ ہے کہ جب بھی کوئی غیر مسلم ابتدائے نبوت سے اسلام کی عمر پوچھتا ہے تو ہم بطورِ مسلمان اسے ہجرت کے بعد والے سال ہی بتلاتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ ہم نبوت کے ہجرت سے پہلے والے سال کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟ میں جانتا ہوں کہ ہجرت والا سال بھی بہت ہی عظیم سال ہے، لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نبوت ہجرت سے 13 سال پہلے شروع ہوئی تھی؛ اس لیے ہم اسلام کی عمر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ہجرت سے 1433 سال ہو گئے ہیں، لیکن ہم ہجرت سے پہلے والے 13 سال کے اضافے کے ساتھ نبوت سے 1446 سال شمار کیوں نہیں کرتے، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان شاء اللہ معاملہ واضح کر دیں گے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور وفات کے بارے میں علمائے کرام کے اقوال اور ان میں سے راجح کا بیان
سوال: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور فات کی کیا تاریخ ہے، مجھے اس بارے میں متعدد آراء ملی ہیں، اس کے متعلق کتاب و سنت کی روشنی میں صحیح قول کیا ہے؟ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ شادی کے وقت عمر کی تحقیق
میں نے ایک فورم پر تعجب خیز اور حیرت انگیز سا مضمون پڑھا ہے، میں چاہتا ہوں کہ کوئی سیرت نبوی کا ماہر شخص ہی اس بارے میں وضاحت کرے، اللہ تعالی آپ کو برکتوں سے نوازے۔ اس مضمون کا خلاصہ یہ ہے کہ کچھ صحافی حضرات تحقیق کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ صحیح بخاری میں مذکور عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر درست نہیں ہے کہ جس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے نکاح ہوا تو ان کی عمر چھ برس تھی، اور رخصتی کے وقت ان کی عمر نو سال تھی، اپنی تحقیق میں مضمون نگار نےاعداد و شمار اور تاریخی شواہد پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ مضمون نگار نے بخاری و مسلم کی مشہور روایات کو بھی نشانہ بنایا، اور ہر دو لحاظ سے یہ ثابت کیا کہ بات صرف اسی کی درست ہے ۔اس جھوٹی بات کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے18 سال کی عمر میں ہوئی، کا رد
ایک اخبار میں مضمون شائع ہوا، جس کا عنوان تھا: "نوجوان صحافی کی جانب سے اہل علم کی ہزار سالہ غلطی کی تصحیح"، اس مضمون میں درج ذیل نکات پر گفتگو کی گئی: 1- یہ بات کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے 6 سال کی عمر میں شادی کی اور 9 سال کی عمر میں رخصتی ہوئی اس کی بنیاد صحیح بخاری کی روایت ہے، جو کہ غلط ہے، اس میں رخصتی کے وقت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر کا تعین کرتے ہوئے غلطی لگی ہے۔ 2- مضمون نگار کے مطابق تاریخی کتب کے شواہد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کے وقت 18 سال عمر تھی 9 سال نہیں تھی۔ 3- اس صحافی کے علاوہ تمام علمائے کرام کو اس غلطی کا احساس ہی نہ ہوا۔ میں آں جناب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بارے میں تمام مسلمانوں کی رہنمائی شرعی دلائل سے فرمائیں۔نبى كريم صلى اللہ عليہ كى بيٹيوں كا اللہ كے دشمن ابو لہب كى بيٹيوں سے نكاح ميں اشكال
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا اپنى دو بيٹيوں كا اللہ كے دشمن ابو لہب كے بيٹوں سے نكاح كرنے ميں كيا حكمت ہے كيا ابو لہب اسلام اور مسلمانوں كا دشمن نہ تھا، اور كيا اس كے دونوں بيٹے كافر نہ تھے ؟واقعۂِ اسراء و معراج کو افسانوی قصہ قرار دینے والے کا رد
سوال: ہمارے ہاں لیبیا میں کسی نے اسراء ور معراج کے واقعہ سے متعلق ہرزہ سرائی کی ہے، ایک اخبار میں نشر ہونے والے اپنے مضمون میں اس شخص کا کہنا ہے کہ: واقعۂِ معراج محض افسانوی قصہ ہے کسی انسان کیساتھ ایسا ہونا ممکن نہیں ہے، اس بارے میں اس شخص نے قرآن مجید کی آیت کو دلیل بنایا ہے، اس میں اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ: ( أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُؤْمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا كِتَاباً نَقْرَأُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَراً رَسُولاً) ترجمہ: یا آپ آسمان میں چڑھ جائیں اور ہم آپ کے چڑھنے کو بھی نہ مانیں گے تا آنکہ آپ ہم پر کتاب نازل کریں جس کو ہم پڑھ لیں ، آپ ان سے کہہ دیں: پاک ہے میرا پروردگار! میں تو محض ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں ۔[الإسراء:93] مضمون نگار کا کہنا ہے کہ: قرآن مجید نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آسمان پر چڑھ جانے کے امکان کی بھی نفی کر دی، اس لیے واقعۂِ معراج قرآن مجید کی اس آیت سے متصادم ہے۔ لہذا معراج کی حقیقت یہ ہے کہ وہ صرف خواب کی حالت میں آپ نے سب کچھ دیکھا تھا، اس کیلیے مضمون نگار نے اس آیت کو دلیل بنایا: ( وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ ) ترجمہ: اور جو منظر ہم نے آپ کو دکھایا وہ صرف لوگوں کی آزمائش کیلیے ہی ہم نے بنایا ہے[الإسراء:60]۔ سب سے آخر میں یہ آں جناب سے گزارش کرونگا کہ: اس مضمون کی وجہ سے شبہات جنم لے رہے ہیں، لیکن میں ایمان رکھتا ہوں کہ یہ معجزہ ہے، اس لیے آپ اس کا جواب مرتب فرمائیں اور وضاحت فرمائیں، تا کہ کسی بھی انسان کے آسمانوں تک پہنچ جانے کی نفی کرنے والی آیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ میں ظاہری اختلاف کو بھی ختم کیا جا سکے۔ یہ واضح رہے کہ میرا یہ ماننا ہے کہ قرآن مجید میں کوئی اختلاف اور تعارض نہیں ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔كيا كسى صحابى نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا خون پيا تھا ؟
كيا يہ صحيح ہے كہ جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے سنگى لگوائى تھى تو ايك صحابى نے خون پى ليا تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: " تيرے اندر نبوت سرايت كر گئى ہے " ؟ ايك طالبہ نے خون كے نجس ہونے اور خون پينے كى حرمت كے متعلق حديث بيان كى ہے.كيا رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے تميم دارى رضى اللہ تعالى عنہ كو فلسطين ميں وقف عطا كيا تھا ؟
ميں نے سنا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فلسطين كا الخليل نامى علاقہ بنو تميم كو عطا كيا تھا، اور ان كے ليے اس كا معاہدہ بھى لكھا تھا اس كے گواہوں ميں عمر بن خطاب رضى اللہ تعالى عنہ بھى تھے، اور بنو تميم آج تك الخليل ميں بس رہے ہيں، اور اپنا وقف كا حق اپنے پاس ركھے ہوئے ہيں، كيا يہ بات صحيح ہے، باوجود اس كے كہ اس وقت فلسطين مسلمانوں كے پاس نہيں تھا ؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ازواج مطہرات؛ امہات المؤمنین ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ازواج مطہرات کی کتنی تعداد ہے، اور ان کے نام کیا ہیں؟ مجھے بالکل واضح جواب چاہیے دلیل میں حدیث نمبر، کتاب کا نام اور صفحہ نمبر بھی بتلائیں؛ کیونکہ اس حوالے سے کافی پیچیدگی پائی جاتی ہے۔اہل كتاب كى عورتوں سے شادى كرنا
كيا كسى مسلمان شخص كے ليے كسى يہودى يا عيسائى عورت سے شادى كرنا حلال ہے جيسا كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ماريہ قبطيہ سے شادى كى تھى ؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے عمرمیں فرق کے باوجود شادی میں حکمت
میرے ایک نصرانی دوست نے یہ سوال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نوبرس کی عمر میں شادی کرنے میں کیا حمکت تھی حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ برس کے ہونے والے تھے ، اور کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس عمرمیں ازدواجی تعلقات قائم کیے تھے یا نہیں ؟؟ حقیقت تویہ ہے کہ مجھے اس کے رد کا علم نہيں ۔نبى صلى اللہ عليہ سلم كا وضوء نيند سے نہيں ٹوٹتا
نيند سے وضوء ٹوٹنے كى كيا دليل ہے ؟ اور ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہ كے ساتھ قيام والى حديث ميں اس كى تفسير كيا كى جائيگى كہ سونے كے بعد نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے اٹھ كر بغير وضوء كيے نماز فجر ادا كى ؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ رضي اللہ تعالی عنہا سے شادی کیسے کی
میرے بہت سے دوستواحباب نے دوسری جنس سے زنا کے بارہ مجھ سے سوال کیا تومیں نے انہیں جواب دیا کہ اسلام میں زنا حرام ہے ، تووہ کہنے لگے کہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتی اوران سےشادی کی تھی ، میں نے بہت سی کتب پڑھیں اورانٹرنیٹ پرویپ سائٹ بھی دیکھیں لیکن مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اورخدیجہ رضي اللہ تعالی عنہا کی شادی کےطریقہ نہیں مل سکا ۔ اس شادی کے بارہ میں مجھے اتنا ہی علم ہے کہ خدیجہ رضي اللہ تعالی عنہا نے اپنی کسی لونڈی کوخط دے کربھیجا جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوطالب کے قریب تھی کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں تواس طرح شادی ہوئ ، مجھے ۔ تواب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی سے قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ رضي اللہ تعالی عنہا ملاقات کی تھی ( کیا ان کے درمیان جماع ہوا تھا ) ؟نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوقتل کرنے کے یھودی منصوبے
میں نے مندرجہ ذیل باتیں سنی ہیں کیا کہ صحیح ہے ؟ یھودیوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوتین بار قتل کرنے کی کوشش کی ، اورآخری کوشش نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے چھ برس قبل تھی جو کہ ایک زہریلی بکری کھلا کر کی گئ جس میں میں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دولقمیں کھاۓ تواللہ تعالی نے بکری کوقوت گویائ بخشی تا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وسلم کو بتاۓ کہ اس میں زہرملایا گيا ہے ۔ اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وقت وفات بھی یہ کہا کہ میں اس زہریلی بکری کی تکلیف محسوس کرتا ہوں ، توکیا یہ صحیح ہے ؟ اوراگر یہ صحیح ہے تواس کا معنی یہ ہوا کہ وہ ہمارے بہت سخت دشمن ہیں ۔کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم مختون پیدا ہوۓ
کیانبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا ہوۓ توان کے ختنے کیے ہوۓ تھے یا کہ تمام لوگوں کی طرح ان کے بھی ختنے کیے گۓ ؟