قرآن اور علوم قرآن
سورت فاتحہ کے نزول کا وقت
سورت فاتحہ کا نزول کب ہوا؟ کیا لوگوں پر نمازیں فرض ہونے کے بعد یا پہلے؟ مجھے آپ سے اسی بات کی تعین معلوم کرنی ہے۔قرآن کریم سے تعلق رکھنے والے کا مقام و مرتبہ
درج ذیل بات کیا ٹھیک ہے؟ کیا سلف صالحین میں سے کسی نے یہ بات کہی ہے؟ میری مراد یہ جملہ ہے: "قرآن کریم مکہ میں نازل ہوا تو مکہ مکرمہ تمام شہروں سے افضل بن گیا، ماہ رمضان میں نازل ہوا تو یہ مہینہ سب مہینوں کا سردار بن گیا، لیلۃ القدر میں نازل ہوا تو یہ رات بھی ہزار مہینوں سے افضل بن گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل ہوا تو آپ انبیائے کرام کے سربراہ بن گئے، قرآن کو جبریل امین لے کر آئے تو فرشتوں کے سردار بن گئے" تو کیا واقعی ان تمام چیزوں کو فضیلت قرآن کریم کی وجہ سے ملی ہے؟نزول قرآن کی ابتدا رمضان میں لیلۃ القدر سے ہوئی، جبکہ روزے 2 ہجری کو فرض ہوئے۔
کیا قرآن کریم 23 سال میں نازل ہوا ؟ اور کیا لیلۃ القدر میں نازل ہوا ؟ جیسے کہ فرمانِ باری تعالی ہے: {إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ} اور چونکہ لیلۃ القدر رمضان میں ہوتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے 9 رمضانوں کے روزے رکھے ہیں تو قرآن کریم 23 سالوں میں کیسے نازل ہوا؟ حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے 9 رمضانوں کے روزے رکھیں ہیں، پھر آغاز نبوت سے ہی رمضان کے روزے نہیں شروع ہو گئے تھے بلکہ آخری 9 سالوں میں آپ نے روزے رکھے ہیں تو قرآن کریم کے نزول کے لیے 23 سال کیسے پورے ہوں گے؟قرآن کریم کی تلاوت کے بعد دعا
کیا قرآن مجید کی تلاوت کے بعد درج ذیل دعا پڑھنا صحیح ثابت ہے؟ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ اگر یہ دعا ثابت نہیں تو پھر یہ بھی بتلائیں کہ کیا کوئی ایسی مخصوص دعا ہے جو قرآن مجید کی تلاوت کے بعد پڑھی جائے؟موبائل اور کمپیوٹر وغیرہ کے بیک گراؤنڈ میں قرآنی آیات لگانے کا حکم
میں نے سورت اخلاص، الفلق ،الناس ، اور آیت الکرسی سمندر کی تہہ میں موجود مچھلیوں والے بیک گراؤنڈ میں لگائی تھیں، اسی طرح اس سے پہلے ستارہ مچھلی والے بیک گراؤنڈ میں لگائیں تھی، ایسے ہی سیپیوں والے بیک گراؤنڈ پر لگائیں تو کیا یہ جائز ہے؟ یا مجھے یہ تصاویر ڈیلیٹ کر دینی چاہییں؟عرضہ اخیرہ کیا ہے اور کیا اس کے بعد بھی قرآن کریم کا نزول ہوا؟
میرا قرآن کریم کے عرضہ اخیرہ [قرآن کریم کی آخری دہرائی] کے بارے میں اشکال ہے، تو کیا اگر جبریل علیہ السلام نے رمضان میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ پورے قرآن کی دہرائی کی تھی تو آیت { وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ} بعض روایات کے مطابق سات دن پہلے یا نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات سے تین دن پہلے نازل ہوئی، اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ماہ ربیع الاول میں ہوئی ہے، اور قرآن کریم کی دہرائی رمضان میں ہو گئی تھی، تو کیا سیدنا جبریل نے ہمارے پاس اب موجود پورے قرآن کریم کا دَور کیا تھا؟ اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر ان اشکال کو کیسے دُور کریں گے؟تلاوت کے دوران بات کرنے کے بعد تلاوت پوری کرنی ہو تو کیا تعوذ دوبارہ پڑھے گا؟
تلاوت قرآن کے دوران گھر کے افراد میں سے کسی نے مجھ سے کوئی بات کی اور میں نے جواب دے دیا اب اگر میں نے اپنی تلاوت مکمل کرنی ہو تو تعوذ دوبارہ پڑھوں، یا پھر جہاں تلاوت چھوڑی تھی وہیں سے دوبارہ شروع کر لوں؟کیا جسے اللہ تعالی قرآن حفظ کرنے کی توفیق دے تو کیا اللہ تعالی نے اس کے بارے میں خیر کا ارادہ فرما لیا ہے؟
کیا جس شخص کو اللہ تعالی قرآن کریم حفظ کرنے کی توفیق دے دے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے لازمی طور پر اس سے خیر کا ارادہ فرمایا ہے؟ چاہے اس کا مقام کیسا ہی کیوں نہ ہو؟قرآن حفظ کرنا چاہتی ہے، لیکن بھول جانے پر سزا سے خوف زدہ بھی ہے۔
میں اس سال ماہ رمضان کے بعد قرآن کریم یاد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں، لیکن مجھے اس کے بارے میں علم نہیں ہے کہ میرا یہ فیصلہ صحیح ہے یا نہیں؟ کیونکہ کچھ لوگ قرآن کریم کو یاد کر کے اسے بھول جانے والے کیلیے عذاب اور سزا کی باتیں کرتے ہیں، اب مجھے تو نہیں معلوم کہ آئندہ کیا ہو گا؟ اور ایسا ممکن ہے کہ مجھے جو کچھ یاد ہے وہ بھول جائے اور مجھ پر اللہ کی سزا آن پڑے، صرف یہی ایک پریشانی ہے جو میرے اور حفظ قرآن کے درمیان حائل ہے، تو اس بارے میں آپ کیا نصیحت کرتے ہیں؟اگر کسی نے قرآن مجید کا کچھ حصہ یاد کیا اور پھر بھول تو گیا اس کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص قرآن مجید کا کچھ حصہ یاد کر کے بھول جائے اور پھر بھولنے پر اللہ تعالی سے توبہ بھی کر لے تو کیا توبہ کی قبولیت کیلیے بھولی ہوئی ساری آیات یاد کرنا لازمی ہے؟ اور اگر انہیں یاد کرنا لازمی ہے تو پھر ایسی آیات کا کیا حکم ہو گا جن کے بارے میں علم ہی نہیں ہے کہ کہاں کہاں سے وہ آیات یاد کی تھیں۔ اس بارے میں جو سورتیں مکمل یاد کی تھیں ان کے متعلق کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ اور کیا بھولی ہوئی آیات کو فوری طور پر یاد کرنا ضروری ہے یا بعد میں کسی بھی وقت فراغت ملنے پر یاد کی جا سکتی ہیں؟کیا مصحف میں علامات وقف کی پابندی کرنا واجب ہے؟
سوال: کافی عرصہ پہلے آپکی ویب سائٹ پر فتوی پڑھا تھا ، جس میں آپ نے یہ قول نقل کیا تھا کہ عوام کیلئے مناسب یہی ہے کہ وہ قرآن مجید میں موجود علامات وقف پر ہی ٹھہریں، اب میرا یہ سوال ہے کہ : بسا اوقات میں قرآن مجید کی تلاوت زبانی کر رہا ہوتا ہوں، اور مجھے قرآن مجید کی علامات وقف یاد نہیں ہیں تو پھر میں کیا کروں؟ اور کیا عوام الناس کیلئے قرآن مجید میں موجود علامات وقف سے ہٹ کر دیگر جگہوں پر ٹھہرنا حرام ہے؟قرآن کریم کی سجدہ والی آیات کا ترجمہ پڑھنے پر سجدہ تلاوت کیا جائے گا؟
سوال: اگر میں قرآن مجید کا انگلش میں ترجمہ پڑھ رہا ہوں، اور جب سجدہ والی آیت کا ترجمہ پڑھوں تو کیا مجھ پر سجدہ تلاوت کرنا واجب ہے؟آج ہمارے پاس موجود قرآن کریم وہی ہے جس پر تمام صحابہ کرام کا اجماع ہوا تھا۔
کیا یہ بات صحیح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے میں کچھ آیات کی تلاوت کی جاتی تھی لیکن انہیں موجودہ قرآن مجید کے نسخوں میں شامل نہیں کیا گیا؟ کیا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہمارے پاس موجود قرآن مجید وہی نہیں ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے میں تھا؟ کیا ہمارے قرآن مجید سے حذف شدہ لیکن منسوخ آیات کی تشریح ممکن ہے؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ ایک آیت جس کا نام آیت رجم ہے وہ پہلے قرآن کریم کا حصہ تھی ، پھر وہ حدیث کا حصہ بن گئی، چنانچہ اس کی تلاوت منسوخ کر دی گئی لیکن اس کا حکم باقی رہا۔ تو اگر اس کا حکم اب بھی باقی ہے تو اس کی تلاوت منسوخ کرنے میں کیا حکمت ہے؟ یعنی یہ کیسے ممکن ہے کہ تلاوت منسوخ ہو جائے لیکن اس کا حکم منسوخ نہ ہو؟ اور کیا اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ صحابہ کرام کا قرآن کریم کے بارے میں اختلاف تھا؟ اگر اختلاف نہیں تھا تو پھر اس کا کیا مطلب ہو گا کہ ہر صحابی کے پاس قرآن پاک کا ایسا نسخہ موجود تھا جو ہمارے نسخے سے الگ تھا؟قرآن کریم کی سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت
قرآن کریم کی وہ کون سی آیت ہے جو سب سے آخر میں نازل ہوئی ہے؟قرآن کریم پڑھا جاتا رہے لیکن کوئی اسے غور سے نہ سنے۔
میں گھر میں ہوں یا گھر سے باہر ریڈیو پر قرآن کریم چلا کر رکھتا ہوں، تو کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟کیا سمجھے بغیر قرآن سننے والے کو ثواب ملتا ہے؟
اگر کوئی مومن شخص قرآن سنے لیکن قرآن اسے سمجھ میں نہ آتا ہو ، لیکن اسے اتنا علم ہو کہ وہ قرآن سن رہا ہے، تو کیا اسے ثواب ملتا ہے؟ یا پھر ثواب اسی کو ملتا ہے جو سنے بھی اور سمجھے بھی؟ مجھے امید ہے کہ آپ قرآن کریم یا صحیح حدیث سے دلیل پیش کریں گے۔قرآن کریم کا معنی سمجھے بغیر تلاوت کرنا جائز ہے؟
کیا قرآن مجید کی سمجھے بغیر تلاوت کرنا جائز ہے؟کیا قرآن کریم کی سورتوں کے نام توقیفی ہیں؟
نزول وحی کے وقت سورتوں کے نام کب رکھے گئے ہیں؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خود اپنی زندگی میں سورتوں کے نام رکھے تھے یا نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد عہد عثمان میں جب صحابہ کرام نے قرآن کریم کو ایک مصحف میں جمع کیا اس وقت انہوں نے نام رکھے؟اجرت لے کر قرآن کریم کی تلاوت کرنا
سوال: لوگوں سے اجرت لیکر قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟قرآن کریم کے بارے میں سلف صالحین کا عقیدہ
ہم جاننا چاہتے ہیں کہ قرآن کریم کے بارے میں سلف صالحین کا کیا عقیدہ تھا؟