فضائل قرآن
حافظ قرآن کو قرآن کریم کا کچھ حصہ بھول گیا ہے تو کیا اسے حافظ قرآن کی فضیلت حاصل ہو گی؟
اگر میں قرآن یاد کر لوں اور پھر مجھے کچھ آیات بھول جائیں اور میں اسی حالت میں مر جاؤں تو پھر بھولی ہوئی آیات کا کیا بنے گا، اور کیا میرے والد اور والدہ کو تاج الوقار پہنایا جائے گا؟قرآن حفظ کرنا چاہتی ہے، لیکن بھول جانے پر سزا سے خوف زدہ بھی ہے۔
میں اس سال ماہ رمضان کے بعد قرآن کریم یاد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں، لیکن مجھے اس کے بارے میں علم نہیں ہے کہ میرا یہ فیصلہ صحیح ہے یا نہیں؟ کیونکہ کچھ لوگ قرآن کریم کو یاد کر کے اسے بھول جانے والے کیلیے عذاب اور سزا کی باتیں کرتے ہیں، اب مجھے تو نہیں معلوم کہ آئندہ کیا ہو گا؟ اور ایسا ممکن ہے کہ مجھے جو کچھ یاد ہے وہ بھول جائے اور مجھ پر اللہ کی سزا آن پڑے، صرف یہی ایک پریشانی ہے جو میرے اور حفظ قرآن کے درمیان حائل ہے، تو اس بارے میں آپ کیا نصیحت کرتے ہیں؟جو شخص سونے سے قبل سورہ ملک سنے تو کیا اسے سورہ پڑھنے والے کا اجر ملے گا؟
سورہ ملک جو کہ عذاب قبر سے بچانے والی بھی ہے اگر اسے کوئی ایسا شخص سنتا ہے جو پڑھ نہیں سکتا تو کیا اسے سننے پر قراءت کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا؟قرآنی سورتوں کے فضائل سے متعلق ضعیف احادیث سے تنبیہ
کیا اس ویب سائٹ پر موجود سورتوں کے فضائل صحیح ثابت ہیں؟ اور کیا جو شخص سورہ رحمن، واقعہ اور الحدید تسلسل کے ساتھ پڑھے تو یہ عمل اس کے لیے جنت الفردوس میں جگہ پکی ہو جانے کا ضامن ہے؟ نیز قرآنی سورتوں کے فضائل جاننے کیلیے معتمد مصدر اور ماخذ کون سا ہے جہاں پر قرآنی سورتوں کے صحیح فضائل بیان کیے گئے ہوں؟ ویب سائٹ کا لنک یہ ہے: (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)حافظ قرآن کے والدین کو تاج الوقار پہنایا جائے گا، کیا والدین میں دادا بھی شامل ہو گا؟
کیا حافظ قرآن کے والد اور والدہ کے ساتھ ان دونوں کے والدین کو بھی تاج پہنایا جائے گا؟کیا یہ ثابت ہے کہ اللہ تعالی اور انبیاء کرام جنت میں اہل جنت پر قرآن پڑھیں گے؟
مختلف علمائے کرام کے مطابق اللہ تعالی اور انبیاء کرام جنت میں قرآن مجید کی سُریلی آواز میں گُنگنا کر تلاوت کرینگے۔ کیا کوئی اَثر یا حدیث اس بارے میں ہے؟کیا حافظ قرآن سے شادی کرنے کا کوئی خاص اجر ہے؟
قرآن و سنت میں حافظ قرآن سے شادی کرنے کا کیا اجر وثواب اور فوائد بیان کئے گئے ہیں، جب کہ مہر بھی قرآن ہی ہو؟ اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے۔ایک سے زائد بار قرآن مجید ختم کرنے کیلئے بیک وقت کوشش کرنا
کیا میں ایک سے زائد قرآن مجید تلاوت کے دوران شروع کرسکتا ہوں؟ یعنی پہلی بار مکمل کئے بغیر دوسری بار قرآن کی تلاوت شروع کردوں اور پھر دونوں کو اکٹھا ختم کروں، اللہ آپکو ہزاروں بھلائیاں عطا کرے۔صبح شام سورہ یاسین کی تلاوت کرنا؟
میں اس حدیث کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں حدیث ہے: (جس شخص نے سورہ یاسین صبح کے وقت پڑھی وہ شام تک خوش رہے گا، اور جس نے شام کے وقت پڑھی وہ صبح تک خوش رہے گا)، ایسے ہی کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ یاسین فجر کے وقت ہمیشہ پڑھی ہے؟سورت فاتحہ کی فضیلت و اہمیت، اور چند فضائل کا تذکرہ
سورت فاتحہ کی کیا اہمیت ہے اور اس کی کتنی فضیلت ہے؟سورۃ يس كى متعدد بار اجتماعى قرآت اور دعا كرنا
كچھ لوگ اكٹھے ہو كر سورۃ يس كى اجتماعى تلاوت كرتے ہيں اور ان ميں سے ايك شخص ہاتھ اٹھا كر دعا كرتا اور باقى اس كى دعا پر آمين كہتے ہيں، يہ قرآت معين تعداد ميں ہوتى ہے كيا قرآن و سنت ميں اس كى تائيد ميں كوئى دليل ملتى ہے ؟لڑکی نے قرآن کریم حفظ کرنے کا عزم کر لیا، لیکن پھر اسے کہا گیا کہ پہلے تجوید پڑھیں
میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں ان شاء اللہ قرآن کریم حفظ کروں گی، اور واقعی میں نے قرآن کریم حفظ کرنا شروع کر دیا اور ڈیڑھ پارہ حفظ کر لیا، پھر مجھے میرے خاوند نے کہا کہ: پہلے میں تجوید پڑھوں پھر قرآن کریم حفظ کرنا شروع کروں؛ تو کیا یہ غلط ہو گا کہ پہلے میں قرآن حفظ کروں اور پھر تجوید پڑھوں؟سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے
سورۃ الملک مسلمان کو عذاب قبرسے بچاتی ہے لیکن اسے کتنی مرتبہ پڑھنا ضروری ہے ، دن میں ایک مرتبہ یا ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھنی چاہیۓ ؟دعاء اور قرآت قرآن كے ليے اجتماع كرنے كا حكم
ہمارى مسجد ميں دعاء اور اجتماع كے متعلق اختلاف پيدا ہو گيا وہ اس طرح كہ قرآن مجيد كے سپارے لوگوں ميں تقسيم كيے جاتے ہيں اور ہر شخص وہاں سپارہ پڑھتا ہے حتى كہ پورا قرآن ختم كيا جاتا ہے پھر وہ لوگ دعاء كسى معين مقصد اور غرض كى كاميابى كے ليے دعا كرتے ہيں مثلا امتحان وغيرہ ميں تو كيا يہ طريقہ صحيح ہے اور شريعت سے ثابت ہے ؟ برائے مہربانى كتاب و سنت اور سلف كے اجماع سے دلائل كے ساتھ جواب عنائت فرمائيں.مریض پر ہزاردفعہ سورۃ الاخلاص پڑھنا
خاندان والے جمع ہوکرمریض کی شفا یابی کے لیےاطمنان سے سورۃ الاخلاص کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنا چاہتے ہیں ، کیا ایسا کرنا جائز ہے یا کہ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ انفرادی طور پر صرف اللہ تعالی سے اس کی شفایابی کے لیے دعا کریں اور اسی سے مدد مانگے ؟حفظ قرآن کا اجرو ثواب
میرے قرآن کریم حفظ کرنے پر کیا اجروثواب ہوگا ؟زھراوان کون سی سورتیں ہیں
وہ کون سی دوسورتیں ہیں جنہیں زھراوان کا لقب دیا گیا ہے ؟جمعہ کے دن سورۃ الکھف پڑھنے کا وقت کونساہے
جمعہ کے دن سورۃ الکھف کس وقت پڑھنا سنت ہے ؟ کیافجرکے بعد اور جمعہ سے پہلے پڑھنی چاہیے یا کہ جمعہ کے دن کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے؟ اور کیا جمعہ کے دن سورۃ آل عمران پڑھنا سنت ہے ؟ اگر پڑھنی چاہیے تو کس وقت ؟قرآن مجید
قرآن مجید کیا ہے ؟حفظ قرآن اوربعض سورتوں کی فضیلت
کیایہ ممکن ہے کہ آپ مندرجہ ذيل سورتوں کا ثواب قرآن وسنت کی روشنی میں ذکر کریں : سورۃ النباء ، سورۃ الواقعۃ ، سورۃ یس ، سورۃ الملک ، میری عمر تیس کے پیٹے میں ہے اور میں حست استطاعت قرآن کریم حفظ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ، کون سی سورۃ سے شروع کرنا چاہیے ؟ کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں نوافل میں حفظ کیا ہوا سپارہ پڑھ لوں ؟ اوراگر میں دوران قرآت بھول جاؤں یاغلطی ہوجاۓ تو مجھے کیا کرنا چاہیے ؟