فقہ
قاعدہ: "حادث کو اس کے قریب ترین اوقات سے جوڑا جائے گا" کی ایسے شخص پر تطبیق جس نے غسل کیا اور پھر جسم پر واٹر پروف پلاسٹر لگا ہوا دیکھا ۔
میں ایک قاعدے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ: " حادث کو اس کے قریب ترین اوقات سے منسلک کیا جائے گا "اس کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا اس قاعدے کی کچھ شرائط بھی ہیں؟ مثلاً: ظن غالب ہو کہ حادث قریب ترین وقت کی بجائے پہلے رونما ہوا ہو، یا اس کے علاوہ کوئی اور قرینہ پایا جائے۔ میں نے اس قاعدے کے متعلق پڑھا ہے لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آیا، مثلاً: کسی نے غسل کیا یا وضو کیا پھر بعد میں جسم میں پر کوئی ایسی چیز لگی ہوئی نظر آئی جو پانی کو جلد تک پہنچنے نہیں دیتی، اب اسے نہیں معلوم کہ یہ چیز غسل سے پہلے لگی تھی یا بعد میں؟ تو کیا وہ غسل دوبارہ کرے گا؟ یا وضو بھی دوبارہ کرے گا، اور اگر اس کے بعد کوئی عبادت بھی کر لی ہے تو کیا وہ عبادت بھی دوبارہ دہرائے گا؟ نیز اس قاعدے میں قریب ترین وقت سے کیا مراد ہے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ: اگر عورت کو اندام نہانی سے نکلنے والے سیال مادے کے بارے میں یقین نہ ہو کہ وہ معمول کے قطرے ہیں یا مذی وغیرہ ہے؟ تو کیا عورت کسی ایک چیز کو اختیار کر کے اس کے مطابق عمل کر سکتی ہے؟قصد اور نیت میں تفریق، علم فقہ میں مقاصد کی اہمیت
قصد اور نیت میں کیا فرق ہے؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ علم فقہ میں مقاصد کی کیا اہمیت ہے؟سفیدسونے کی زکاۃ اورجنوں کے مسکن والے گھر کے بارہ میں سوال
جیولری کی دکانوں پر آج کل ایک سفید رنگ کی چاندی جیسی معدنیات جسے بعض لوگ سفید سونا بھی کہتے ہیں اورکچھ اسے پلاٹین کا نام دیتے ہیں بیچا رہا ہے توکیا میرے اوپر اس میں سونے کی ہی زکاۃ ہوگی ؟ دوم : بعض مردوں کے پیشانی پر ایک سیاہ رنگ کی علامت سی ظاہرہوتی ہے جسے لوگ نماز کی علامت کہتے ہیں ، لیکن میرے خاوند کی پیشانی پر یہ علامت نہیں حالانکہ وہ نماز کی پابندی کرتااورمسجد میں ادا کرتا ہے اوردین کا التزام بھی بہت زيادہ کرتا ہے ۔ توکیا یہی وہ علامت ہے جس کے بارہ میں آیا ہے کہ : سجدوں کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر علامت ونشان ہوتے ہيں ؟ ۔ اوریہ ہرآدمی کی پیشانی پر ظاہر کیوں نہیں ہوتی اورپھر عورتوں کے لیے بھی نہيں ہوتی توکیا اس علامت کے نہ ہونے کا کوئ معنی ہے ؟ سوم : ہم پانچ برس سے کراۓ کے فلیٹ ميں رہائش پذیر ہیں ہم محسوس کرتے اوربہت سی اشیاء دیکھتے جس کی بنا پر ہمیں شک ہونے لگا کہ فلیٹ میں جن بھی رہتے ہیں اوران آخری دنوں میں نے خود باورچی خانہ میں ایک شیشے کا گلاس اڑتے اوردیوار پرلگنے کے بعد شیشے کی ٹکڑیوں میں بٹتے ہوۓ دیکھا ، ہمیں پتہ نہیں چل رہا کہ ہم کیا کریں ؟ چہارم : میں مسلمان عورت ہوں اورمیری طرح اوربھی بہت سی ہونگی میں مسلمانوں کے بارہ میں امریکی اوریھودی کردار کی بنا پر بہت ہی غمزدہ ہوں اوراندر سے ٹوٹ چکی ہوں مجھے علم نہیں کہ اس سلسلے میں مجھ پر اللہ تعالی کے سامنے کیا کرنا واجب ہے ، اورمیرے ہاتھ میں کیا ہے جسے میں کر کے اللہ تعالی کے سامنے بری الذمہ ہوسکوں ، اورکیا کوئ ایسی معین چيزواجب ہے جو میں کرسکوں ؟جوشخص تجارتی سفر کے دوران سمندر میں فوت ہوجاۓ کیا وہ شھید شمار ہوگا
کیا جوشخص تجارتی سفر کرتےہوۓ سمندر میں فوت ہوجاۓ اسے شھید شمار کیا جاۓ گا ؟مفتی کی صفات
جوشخص اپنے آپ کوفتوی دینے کا اہل گردانے اس میں کون سی صفات اورخصلتوں کا ہونا واجب ہے ؟اسے صحراء میں اپنی پیاس کا خدشہ ہے توکیا وہ پانی کسی اور پیاسے کودے سکتا ہے
جب کوئ شخص صحرا میں سفر کررہا ہو اوراس کے پاس پانی ہے لیکن اسے آئندہ پیاس کا خدشہ ہے ، اورراستے میں اس وقت کوئ پیاسا ہوتوکیا اسے اپنا پانی دینا واجب ہے کہ نہیں ؟احترام والے اوراق کا کیا جاۓ
ان اخبارات اوراوراق کا کیا حکم ہے جن میں اللہ تعالی کے اسماء اورانبیاء کرام کے نام پاۓ جاتے ہيں مثلا عبداللہ ، یا عبدالکریم وغیرہ ؟ ان اوراق کو ہم کس طرح ضائع کریں ؟بے آباد زمین کوآباد کرنے کا حکم
بے آباد زيمن کوآباد کرنا کیا ہے اوراس کے احکام کیا ہيں ؟اللہ تعالی کےمندرجہ ذیل فرمان میں وصیت مقدم کیوں مقدم ہے { من بعد وصيّة يوصى بها أو دَيْن }
قرآن مجید میں لفظ وصیت لفظ دین سے مقدم کیوں کیا گيا ہے ، حالانکہ ہمیں علم تویہ ہے کہ قرض کی ادائيگی وصیت سے قبل کی جاتی ہے ؟کلمہ پوکیمون کا معنی
ہوسکتا ہے آپ کے پاس پوکیمون کا ترجمہ پہنچ چکا ہو ، لیکن میں اس ترجمہ کے بارہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا یہ ترجمہ صحیح ہے ، اس لیے کہ آپ کی کیسٹ جوپوکیمون کے بارہ میں ہے اس میں بھی اس کا ترجمہ ذکر نہیں کیا گیا ، اورنہ ہی کبارعلماء کرام کے فتوی میں اس کا ترجمہ ذکر ہے ، توہم آپ سے اس ترجمہ کی صحت معلوم کرنا چاہتے ہیں ؟غصب کے احکام کا بیان
کسی دوسرے کی ملکیت والی چيز کوغصب کرنے کا حکم کیا ہے ؟