اسلام قبول کرنے والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا نام معلوم ہونا ضروری ہے؟
ایسے شخص کا کیا حکم ہے جو اسلام قبول کرنا چاہتا ہے اور اسے معلوم ہے کہ انسانیت کی طرف کسی رسول کو بھیجا گیا ہے اور وہ ان پر ایمان بھی رکھتا ہے، لیکن اسے ان کے نام کا علم نہیں ہے؟ تو کیا وہ اس طرح اسلام میں داخل ہو جائے گا؟ یا پھر رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا نام معلوم ہونا ضروری ہے؟ اور کیا اتنا کافی ہو گا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی کنیت، یا محمد کے علاوہ کوئی اور نام مثلاً: احمد یا الماحی نام جان لے؟اسلام صحيح ہونے كے ليے گواہوں كے سامنے اسلام كا اعلان كرنا ضرورى نہيں
ميں جوان ہوں اور ايك مسلمان عورت سے شادى شدہ ہوں جس كا خاندان غير مسلم ہے، اس عورت نے اسلام قبول كيا اور كچھ سورتيں اور نماز انٹرنيٹ كے ذريعہ ياد كى، اور شادى كے بعد ميں نے اس سے سوال كيا كہ تم كس كے ہاتھ پر مسلمان ہوئى ؟ تو وہ كہنے لگى: ميں اكيلے ہى مسلمان ہوئى ہوں تو ميں نے اسے كہا: تمہارا ميرے سامنے كلمہ پڑھنا واجب ہے تو اس نے كلمہ پڑھ ليا تو كيا يہ صحيح ہے ؟ يہ علم ميں رہے كہ ہم نے مسجد ميں امام مسجد اور گواہوں كى موجودگى ميں شادى كى اور اسى طرح اس نے كاغذات حاصل كر ليے كہ وہ مسلمان ہے.کیا کوئی عیسائی اسلام میں داخل ہوسکتا ہے؟
مرحبا میرانام ۔۔۔۔۔ ہے میں سویڈن کارہائشی اورغیرمسلم ہوں ، لکن اسلام کابہت زيادہ اہتمام کرتا ہوں توکیا میرے جیسے شخص کے لیے مسلمان ہونا ممکن ہے ؟ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اسلام میرے افکار کے موافق ہے اورمیں اسلام کے متعلق مزیدمعلومات چاہتا ہوں ۔نصرانی اسلام قبول کرنا چاہتا اورنماز کے بارہ میں سوال کرتا ہے
میں نے ابھی تک کسی بھی جگہ پرنماز کے بارہ میں کچھ نہيں پڑھا ، نماز کس طرح ادا کی جاتی اوراس میں کیا کچھ پڑھا جاتا ہے ، اورکیا کچھ مخصوص چيزیں بھی ہیں ؟ اگرایک شخص عربی نہیں جانتا تووہ کس طرح اسلام قبول کرسکتا ہے ؟ کیا صرف وہ اکیلی عربی زبان ہی نہیں جس میں قرآن مجید پڑھنا واجب ہے ؟جدید مسلمان دین کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے
میرا سوال بہت ساری اشیاء پر مشتمل ہے ، میں کچھ عرصہ قبل مسلمان ہواہوں ابتداء میں حسب استطاعت میں سب نمازوں کی پابندی کرتا تھا ( میں عربی نہیں جانتا ) مجھے ایک شخص کہنے لگا کہ عربی زبان آنی واجب ہے تو بالاخرمیں نماز سے رک گيا ۔ میں ہردن اپنے رب کےمتعلق کئ ایک بار سوچ وبچار کرتا ہوں ، اوراسلامی تعلیمات کی پیروی کرتا ہوں ، لیکن میں کچھ ایسی چیزوں سے نہیں رک سکتا جن کے متعلق مجھے علم ہے کہ وہ اشیاء غلط ہیں ۔ جب سے اللہ تعالی نے مجھے ھدایت نصیب فرمائ ہے میں اپنی زندگی پہلے سے بہت افضل اوراپنے اندرتبدیلی محسوس کرتا ہوں ، اورمجھے اب پہلے سے زيادہ سعادت حاصل ہورہی ہے ، میں روزانہ اتنی شراب نوشی کرتا تھا کہ اس کی جھاگ تک نہیں چھوڑتا تھا اوراب مطلقا شراب نوشی نہیں کرتا اوراسی طرح میں اپنارامال جوۓ میں لگا دیتا تھا لیکن اب تقریبا بالکل نہیں کھیلتا ۔ اورجب میں ان غلط اشیاء کا ارتکاب کرتا ہوں تومجھے ان کے غلط ہونے کا احساس ہوتا ہے ، میں نہیں چاہتا کہ اپنی زندگی کے پہلے دورکی طرف واپس پلٹوں ، میں محسوس کرتا ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے ایسے طریقوں سے ھدایت نصیب فرماۓ گا جن کا مجھے علم ہی نہیں ، مجھے یہ اس کا شعورنہیں ہوتا کہ میں کوئ گناہ کررہا ہوں صرف اتنا ہوتا ہے کہ میں یہ کیوں کررہا ہوں ۔۔ میں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے کئ ایک مسلمانوں سے سوال کیاحتی کہ انٹرنیٹ پربھی ایک شخص سے ملاقات ہوئ تواس سے کہا کہ مجھےنمازکا صحیح طریقہ سکھا دیں اوراسی طرح کچھ دوسرے امورمیں بھی تعاون کریں ۔۔ لیکن میرے اسٹریلوی ہونے کے ناطے وہ اسے محسوس نہیں کرتے کہ میں اپنے اسلام میں سنجیدہ ہوں اس لیے وہ اس میں تردد اورشک کا شکار رہتے ہیں ۔ میں ذاتی طور پرکوئ اچھا شخص نہيں ہوں لیکن اتنا تو ہے کہ میری حالت پہلے سے بہت بہتر اورافضل ہے ، مجھے اللہ تعالی کے حکم وتعاوت سے علم ہے کہ میں کامیابی حاصل کروں گا ۔ اب بھی میرے سامنے بہت سی سیکھنے والی اشیاء ہیں ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ کچھ نصیحت فرمائيں ، اورکیا مجھ پرواجب ہے کہ میں اکیلا ہی کوشش کروں یا کہ مسلمانوں سے مدد وتعاون طلب کروں باوجود اس کے محسوس توایسے ہی ہوتا ہے کہ وہ میری مدد کرنے پرتیار نہیں ؟مسلمان اپنی اوردوسروں کی نظروں میں
مسلمانوں کی طرف کس نظرسے دیکھا جاۓ ؟ اورمسلمان خود اپنے آپ کو کس نظر سے دیکھتا ہے ؟اسلامی تہوار
دین اسلامی میں کون سے ایام مقدس ہیں ؟ اوربڑے بڑے اسلامی تہوار کون سے ہیں ؟اسلام کانرم برتاؤ
ہم غیرمسلوں کے لیے اسلام کی نرمی کس طرح ثابت کریں،اوریہ کہ دین اسلام ایک آسان اورسہل دین ہے ؟اسلام کی ابتداکب ہوئ اوراسلامی ترقی کس نے وضع کی
اسلامی ترقی کا واضع کون ہے ، اوردین اسلام کی ابتداء کب ہوئ ، اوراسلام کے احکام کیا ہيں ، اوراس دین میں داخل ہونے کا طریقہ کیا ہے ؟دین اسلام میں داخل ہونے کی سہولت
میرا والد امریکی اورافریقی الاصل اوروالدہ سفید فام ہے ، میں نے دین اسلام کے بارہ میں بہت گہرا مطالعہ کیا ہے ، اورمیری عمر سولہ برس ہے میں حق کی تلاش میں ہوں اورحقیقتا یہ چاہتی ہوں کہ مسلمان بن جاؤں ، میں بالفعل کس طرح مسلمان ہوسکتی ہوں ؟نصرانی کا اہتمام اسلام
میں سکول میں فی الحال اسلام کا مطالعہ کررہا ہوں جس کی بنا پرمیں دین اسلام کا اہتمام بھی کرنے لگا ہوں مجھے علم نہیں کا آپ کا میرے لیےتعاون کرنا ممکن ہے کہ نہیں ؟ اگر ممکن ہے توپھر آپ مجھے ای میل کے ذریعہ دین اسلام کے بارہ میں اپنی آراء سے نوازيں ، اوران اسباب کوبھی بیان کریں جوحتمی طورپردخول اسلام کا سبب بنتے ہيں ۔ مجھے اس میں کوئ شک نہیں کہ آپ کے پاس بہت سے ایسے سوالات ساری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے آتےہيں میں آپ کا بہت ہی احسان مند رہوں گا کہ اگرآپ میرے لیے بھی کچھ وقت نکال کر ای میل سے نوازیں گے ۔اسلام چاہنے والے عیسائ کا سوال
میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں لیکن کچھ تردد کا شکار ہوں ۔ کچھ ماہ قبل میرا بھائ اسلام میں داخل ہوا جس کی بنا پراس کے اوروالدین کے درمیان بہت سی مشکلات پیدا ہوگئيں جوکہ عیسائ ہیں ۔ میرا اپنی محبوبہ سے بہت زيادہ تعلق ہے لیکن یہ بھی کچھ فائدہ نہیں دے رہا مجھے علم نہیں کہ میں کیا کروں مجھے صرف اتنا معلوم ہے کہ ان دوچيزوں میں سے مجھے ایک اختیار کرنی ہوگی یا تو اللہ تعالی کواوریا پھر اپنے گھراور محبوبہ کو ۔ مجھے یہ بھی علم ہے کہ ان میں صحیح کیا ہے لیکن مجھے یہ علم نہیں کہ یہ کس طرح اورکب کرونگا ؟ میں آپ کی نصیحت کا محتاج ہوں شکریہ ۔یھودی سائلہ کے دل میں اسلام کا پیداہونا
میرا ایک مشکل سا سوال ہے لیکن صرف ايک ہی خواہش ہے کہ میرے سوال کاجواب ملنا چاہیے ۔ میں روس سے تعلق رکھنے والی یھودی عورت ہوں ایک برس قبل میرے ایک مسلمان نوجوان سے تعارف ہوا اورجیسے جیسے ہمارا تعلق گہرا ہوتا گيا اورہمیں پیشس آنےوالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا گیا ، ان کا سبب دین یا عادات و تقالید نہیں ۔ ہم آپس میں بہت کرتے ہیں اور موضوع یہ ہے کہ کیا وہ مجھ سے شادی کرسکتا ہے کہ نہیں ؟ وہ ایک اچھا مسلمان ہے اورمذھبی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اورمیں بھی اس کے دین اورخاندان و گھروالوں کو پسند کرتی ہوں ۔ میں ایک ایسے بند شہرمیں پیدا ہوئ ہوں جہاں پرکسی بھی دین کو پیش کرنے کا کوئ موقع نہيں یہ سب کچھ کرنا ممنوع ہے ، جب میں امریکہ آئ تومجھ پریہ منکشف ہوا کہ میرے اعتقادات یھودیت کے موافق نہيں تواس نوجوان سے تعارف کے بعد میں نے اسلام کا بہت زیادہ مطالعہ کرنا شروع کردیا اسی طرح دو اورمسلمان لڑکوں اورلڑکیوں سے تعارف کے بعد یہ سلسلہ زيادہ چل نکلا اورقرآن مجید کا مطالعہ بھی کیا تومیرے اندریہ شعور اوربڑھ زیادہ ہوگیا کہ میں ایک اچھی مسلمان بن سکتی ہوں ۔ اب میں کسی ایسے مدرسے یا سکول جانا چاہتی ہوں جہاں عربی کے ساتھ ساتھ اسلام ثقافت اورتعلیمات بھی سیکھی جاسکے میں نے مسجد میں بھی رابطہ کیا اوروہاں جانے پربھی تیار ہوں لیکن مشکل یہ ہے کہ آیا وہ یھودیت کےعلاوہ باقی سب ادیان کو چھوڑ کرمسلمان ہونے والوں کی طرح مجھےبھی ایک جدید مسلمان بہن کی شکل میں قبول کرلیں گے ؟ اس لیے کہ یھودیوں اورمسلمانوں کے درمیان ہمیشہ سےاختلاف رہا ہے میرے خیال کے مطابق ان کے درمیان کبھی بھی امن پیدا نہیں ہوسکتا ۔ میں اپنی روسی زبان میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے راہ حق کی طرف لےجاۓ اورحق کی راہنمائ کرے تا کہ میں ایمان حاصل کرسکوں توآپ سے میری گزارش ہے کہ آپ میرے ساتھ تعاون فرمائيں تا کہ میں اپنے سوال کا جواب حاصل کرسکوں ۔ترقی یافتہ ممالک میں اسلام اپنی کامیابی کیوں جاری رکھے ہوۓ ہے
ترقی یافتہ ممالک میں اسلام نے اپنی کامیابی کیوں جاری رکھی ہوئ ہے اوروہ کیوں پھیل رہا ہے ؟اسلام قبول کرنا چاہتا ہے اوربعض لوگ اسے انتظار کرنے کا کہتے ہیں
میں نے پچھلے چند مہینے اسلام کے مطالعہ میں گزارے ہیں اوران آخری دنوں میں قرآن مجید پڑھنا شروع کیا ہے ، اب میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں کلمہ پڑھنے کے لیے تیار ہوچکا ہوں ، لیکن میرے بعض مسلمان دوست یہ اعتقاد نہیں رکھتے بلکہ وہ مجھے جلد بازي میں قبول اسلام کے قدم اٹھانے سے بچنے کا کہتے ہيں ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بالفعل قبول اسلام کے لیے تیار ہوں ، توکیا آپ کوئ نصیحت کریں گے کہ اب موجودہ وقت میں مجھے کیا کرنا چاہیۓ تا کہ میں قبول اسلام کا اعلان کرسکوں اوریہ گواہی دے سکوں کہ اللہ تعالی ہی اکیلا معبود ہے جوکہ رب العالمین بھی ہے ، آپ کے علم میں رہنا چاہے کہ میں نےاپنی زندگی مین ابھی تک کوئ جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا ، میں آپ کا بہت مشکور ہوں ۔کیا باسکٹ بال کھیلنا قبول اسلام کے منافی اورمعارض ہے
میں غیرمسلم نوجوان ہوتے ہوۓ آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ ممکن ہے کہ میں قبول اسلام کے بعد بھی اپنا باسکٹ بال کھیل جاری رکھ سکتا ہوں ؟اسلام میں داخل ہونے والے کے لیے ابتدائ نقطہ و قدم
میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آیا حقیقی اسلام کا اہتمام کرنے والے شخص کے لیے کوئ ابتدائ نقطہ یا قدم ہے ، اس لیے کہ مجھے اس کے بارہ میں بہت سے مختلف جوابات ملے ہیں ؟وہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے
میں دین اسلام کا بہت زيادہ اہتمام کرتی ہوں اب مجھے اسلام قبول کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟ میں ہمیشہ ہی ایسا دین تلاش کررہی ہوں جس سے مجھے اللہ تعالی کا قرب محسوس ہوجس طرح کہ اسلام میں پایا جاتا ہے میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے سوال کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔دین اسلام کی امتیازی خصوصیات
مسلمان اپنے دین کوہی دین حق کیوں قرار دیتے ہیں ، اورکیا ان کے پاس کوئ مطمئن کرنے والے اسباب ہیں ؟