دوستی کے حوالے سے نو عمر لڑکیوں کے لیے نصیحتیں
مجھے بتلائیں کہ میں کس طرح ایک جدید دور کی نو عمر لڑکی بھی رہوں اور اپنے گھر والوں کو بھی خوش رکھو کہ سب مجھ سے محبت کریں، نیز میں اپنی سہیلی سے کیسے چھٹکارا پاؤں مجھے اس سے محبت نہیں ہے، نہ ہی اس سے محبت کا کوئی راستہ میرے پاس ہے۔05-12-2023چوری کا مال خریدنے کا حکم، اور کیا اس کا حکم غیر ِخریدار پر بھی لاگو ہو گا؟
میرے والد نے ایک کافر شخص سے کچھ مشینیں خریدیں تھیں، انہیں معلوم تھا کہ یہ چوری کی ہوئی مشینیں ہیں، تو اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ اور یہ بھی بتلائیں کہ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے کہ اس کے بعد جو مال میں نے والد صاحب سے لے کر اپنی تجارت میں لگایا اس کا کیا حکم ہے؟04-12-2023موجودہ سب اناجیل عیسی علیہ السلام کے بعد لکھی گئی ہیں، اور ان میں بہت زیادہ تحریف ہو چکی ہے۔
ہم سب مسلمان یہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انجیل اپنے پیارے نبی عیسی علیہ السلام پر نازل کی تھی، لیکن جب میں نے عیسائیت کے متعلق کچھ پڑھا تو مجھے بتلایا گیا کہ انجیل عیسی علیہ السلام نہیں لے کر آئے تھے، بلکہ انہیں عیسی علیہ السلام کے کچھ شاگردوں نے لکھا تھا اور وہ بھی آپ کے سولی چڑھائے جانے کے بعد (یا قرآن کریم کے مطابق اٹھائے جانے کے بعد) تو ہم ان دونوں باتوں میں کیسے تطبیق دے سکتے ہیں؟03-12-2023شرعی طور پر جائز مزاح کی شرائط
شرعی طور پر جائز مزاح اور مذاق کی کیا شرائط ہیں؟02-12-2023موبائل شاپ میں شریک دکاندار خود ہی نقد خرید کر گاہک کو قسطوں میں فروخت کر دیتا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟
میری سمارٹ موبائل فون کی دکان ہے، در اصل یہ دکان ورثا کی ہے اور میں بھی ان ورثا میں سے ایک ہوں اور دکان بھی میں خود چلا رہا ہوں، حال ہی میں میں نے ایک نیا کام شروع کیا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر موبائلوں کو قسطوں میں فروخت کرنا شروع کیا ہوا ہے، یعنی اب کوئی گاہک قسطوں میں موبائل خریدنا چاہتا ہے تو میں اسے قسطوں کا ریٹ بتلاتا ہوں اور جب ہماری بات پکی ہو جاتی ہے تو میں دکان کے کھاتے میں نقد موبائل فروختگی کا بل بنا دیتا ہوں اور گاہک کو قسطوں میں موبائل فراہم کر دیتا ہوں، تو کیا یہ طریقہ کار جائز ہے؟ واضح رہے کہ میں قسطوں کے لیے الگ سے موبائل نہیں خرید سکتا؛ کیونکہ موبائلوں کے ماڈل بہت زیادہ ہیں پھر ان کی ریم، میموری، کلر اسکیم اور کیمرہ وغیرہ بہت زیادہ مختلف ہوتے ہیں ، تو میرے لیے سب سے مناسب طریقہ یہی ہے اس سے مجھے ذاتی فائدہ کافی ہو سکتا ہے۔ مجھے اس بارے میں بتلائیں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔01-12-2023شجاعت کسے کہتے ہیں؟ اور اسے اپنانے کے لیے اسباب
اسلام میں کس چیز کو شجاعت کہا جاتا ہے؟ اور انسان کس طرح شجاع بن سکتا ہے؟29-11-2023اگر گرہن لگ جائے تو حائضہ عورت کیا کرے؟
میں خاتون ہوں، اگر نماز کسوف یا خسوف ادا کی جانی ہو اور مجھے ماہواری کا سامنا ہو تو میں کیا کر سکتی ہوں؟28-11-2023مؤذن کی صفات
نماز کے لیے اذان کی ذمہ داری کسے دی جائے؟ یعنی نماز کے لیے کس شخص کو مؤذن بنانا چاہیے؟ کیا مؤذن کے لیے کوئی مخصوص صفات بھی ہیں؟27-11-2023تعلیم کے لیے جاری کیے جانے والے قرض کا حکم
میں مسلمان طالب علم ہوں اور ناروے میں رہائش پذیر ہوں، میں وہاں کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں، میرا سوال یونیورسٹی کی جانب سے دئیے جانے والے تعلیمی قرض کے متعلق ہے، اس قرض میں کسی قسم کا سود نہیں ہے، اور اگر طالب علم ششماہی امتحانات پاس کر جائے تو یہ قرض یونیورسٹی کی جانب سے اسکالر شپ یا تحفے میں بدل جاتا ہے، لیکن اگر کوئی ان امتحانات میں کامیاب نہ ہو تو یہ سالانہ امتحان تک قرض ہی رہتا ہے اس پر کسی قسم کا سود نہیں لگتا، تاہم اگر کوئی شخص تعلیم چھوڑ دے، یا ڈگری حاصل کر لے یا یہ قرض یونیورسٹی کی جانب سے اسکالر شپ یا تحفے میں نہ بدلے تو پھر یہ قرض سودی بن جاتا ہے اور ان تینوں صورتوں میں آپ یونیورسٹی کو سود بھی ادا کریں گے۔ تو کیا میں یونیورسٹی کی جانب سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں؟ کیا یہ حلال ہے؟ کیونکہ میری اسی سال ڈگری مکمل ہو جائے گی اور میں کسی بھی سال کے امتحانات میں فیل نہیں ہوا، اور آئندہ بھی ان شاء اللہ فیل نہیں ہوں گا۔ اس لیے اگر میں نے یہ قرض لے لیا تو ان شاء اللہ یہ میرے لیے اسکالر شپ میں تبدیل ہو جائے گا، اور اگر کسی امتحان میں میں کامیاب نہ ہو سکا، یا میں نے پڑھائی چھوڑ دی تو میرے پاس الحمدللہ اتنی رقم ہے کہ میں فوری اس قرض کو چکا سکتا ہوں، مجھے اس قرض کی ویسے ضرورت نہیں ہے لیکن چونکہ یہ امتحان کے بعد اسکالر شپ میں تبدیل ہو جائے گا اس لیے میں یہ قرض لینا چاہتا ہوں، تو اس حوالے سے شرعی حکم کیا ہے؟26-11-2023مرد کے لیے قدرتی ریشم پہننا، اس پر بیٹھنا اور سونا حرام ہے۔
میری اہلیہ ریشم کی بیڈ شیٹ خریدنا چاہتی ہے، تو کیا میں اس پر سو سکتا ہوں؟25-11-2023تعمیراتی سامان کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے صحیح مرابحہ کی شرائط
میرے پاس بیع المرابحہ کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات ہیں، اور آپ سے امید ہے کہ آپ ہمیں بیع المرابحہ کی اتنی تفصیل ضرور بیان کریں جس سے ہم حرام لین دین سے بچ سکیں۔ میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں، اور ہمارے ہاں مرابحہ کا سسٹم موجو دہے، میں گھر تعمیر کرنا چاہتا ہوں، اور میں نے مرابحہ کے طور پر قرض وصول کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، تو اس حوالے سے میرے کچھ سوالات ہیں: 1-کیا کمپنی کے ساتھ تعمیراتی سامان کے تاجر کا معاہدہ ہو جانا کافی ہے یا اس سامان کو اپنے قبضے میں لینے کے لیے منتقل کرنا بھی ضروری ہے؟ 2- ہمارے ہاں تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہے، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ جب مجھے اپنی کمپنی کی طرف سے قرض مل جائے تو میں متعلقہ تاجر سے کہوں کہ مارکیٹ میں قیمت ڈاؤن ہونے تک پیسے اپنے پاس رکھے ، اور میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ تعمیراتی کام اس وقت شروع کروں جب میں کمپنی سے چھٹی لے لوں۔23-11-2023والد صاحب رقم مخصوص کام میں لگانے کے لیے دیتے ہیں، تو کیا بیٹا کہیں اور خرچ کر سکتا ہے؟
میرے والد صاحب مجھے رقم مخصوص مقاصد کے لیے دیتے ہیں، اور مجھ پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگاتے کہ میں اسے کہیں اور خرچ نہ کروں، لیکن بسا اوقات جب مجھے ضرورت ہو اور میرے پاس اپنی جمع پونجی بھی نہ ہو تو میں اسی رقم کو اپنی مرضی کی جگہ خرچ کر لیتا ہوں تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟ تو کیا والد صاحب کی دی ہوئی رقم میں سے جو میں کھا لیتا ہوں وہ حرام ہے؟ واضح رہے کہ میرے والد کو اس کا علم نہیں ہوتا۔22-11-2023ہبہ، عطیہ، اور صدقہ کرنے والے کی مراد سے ہٹ کر مال کسی اور جگہ خرچ کرنا جائز ہے؟
میرے ایک قریبی رشتہ دار نے ملازمت کی تلاش میں دوسرے شہر کا سفر کرنے کا پروگرام بنایا تو اس کے والد اور بھائیوں نے مل کر اسے رقم جمع کر کے دی کہ سفر میں کام آئے گی۔ پھر جب اس رشتہ دار نے مجھے دیکھا تو اس نے اس میں سے قابل ذکر حصہ مجھے ہدیہ کے طور پر دے دیا، تو کیا میرے لیے یہ مال وصول کرنا جائز ہے؟ کیونکہ مجھے غالب گمان ہے کہ اگر اس کے گھر والوں کو علم ہو گیا تو ناراض ہوں گے؛ کیونکہ یہاں ان کے مقصد سے ہٹ کر مال کو خرچ کیا گیا ہے، بلکہ یہ بھی ہو سکتا ہے جنہوں نے اسے رقم جمع کر کے دی ہے انہیں اس مال کی مجھ سے زیادہ ضرورت ہو۔ یا یہ ہے کہ اب یہ رقم اس کی ملکیت ہے اور وہ اس رقم کے ساتھ جو چاہے کرے؟21-11-2023کیا سودی لین دین کرنے والے سے پورا قرض واپس لے؟
کسی شخص کو اس کی ذاتی ضروریات کی وجہ سے میں نے قرضہ دیا، اب وہ ایک ایسا منصوبہ شروع کرنے والا ہے جو عام طور پر سودی قرضہ لے کر شروع کیا جائے گا۔ میرا سوال یہ ہے کہ: کیا میرے لیے اس شخص سے اپنا قرضہ لینا درست ہے؟ کیونکہ مجھے علم ہے کہ وہ مجھے جو رقم دے گا وہ سودی طریقے سے حاصل کی گئی ہو گی۔20-11-2023جلد کی تازگی کے لیے ڈرما رولر derma rollerاستعمال کرنے کا حکم
ڈرما رولر (derma roller) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ اسے استعمال کرنے کے بعد قدرتی یا مصنوعی کریمیں لگائی جاتی ہیں، واضح رہے کہ اسے استعمال کرنے کے بعد کولجن(collagen) جیسی کریم استعمال نہیں کریں گے جن سے جلد پھول جاتی ہے، اور ایسی بھی کریم استعمال نہیں کی جائے گی جس سے جلد میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور جلد پھول جاتی ہے، ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرما رولر (derma roller) استعمال کرنا جائز ہے؟19-11-2023کیا کافر کی نظر بد لگ سکتی ہے
کیا کافر کے لۓ یہ ممکن ہے کہ وہ دوسروں کو نظر بد لگا سکے ؟19-11-2023کسی چیز کے بارے میں یہ کب کہا جائے گا کہ یہ چیز وضو کا پانی جلد تک نہیں پہنچنے دیتی؟
میں جاننا چاہتی ہوں کہ وضو کے پانی کو جلد تک پہنچنے سے روکنے والے اور نہ روکنے والے میک اپ میں فرق کیسے کیا جائے؟ میں جانتی ہوں کہ ایسی چیز جس کی پرت ہوتی ہے جیسے کہ نیل پالش وغیرہ تو ان کے ہوتے ہوئے وضو نہیں ہو سکتا، لیکن مارکیٹ میں ایسی کاسمیٹکس موجود ہیں جن کہ جلد پر تہہ نہیں بنتی ، لیکن ان میں بہت زیادہ چکنائی پائی جاتی ہے۔ جیسے لپ اسٹک اور بیس کریم۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ وضو کے پانی کو جلد تک پہنچنے سے روکتی ہیں؟ اسی طرح کیا ہر واٹر پروف چیز بھی پانی کو جلد تک پہنچنے نہیں دیتی؟ ایسی چیزیں صرف پانی کے ساتھ مشکل سے اترتی ہیں، تو کچھ فورمز پر میں نے پڑھا ہے کہ یہ چیزیں وضو کے پانی کو جلد تک نہیں پہنچنے دیتیں، تو کیا یہ صحیح ہے؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ میک اپ کے لیے استعمال ہونے والے مختلف پاؤڈرز مثلاً: گالوں اور آنکھوں (eyeshadow)کے لیے استعمال ہونے والے مختلف پاؤڈر بھی پانی جلد تک نہیں پہنچنے دیتے؟ کوئی ایسا عملی طریقہ ہے جس سے میں دونوں اقسام کے میک اپ میں فرق کر سکوں؟18-11-2023اللہ تعالی کے اسما و صفات پر ایمان لانے کا صحیح طریقہ کار
اللہ تعالی کے اسما و صفات پر ایمان لانے کا میرا منہج یہ ہے کہ: میں یہ مانتا ہوں کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں یا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی زبانی جو کچھ بھی اپنے بارے میں ذکر کیا ہے یہ محض اللہ تعالی کی ذات کے متعلق ذہنی تصور پیدا کرنے کے لیے ہے، وگرنہ اللہ تعالی کی ذات کا مکمل ادراک ہم نہیں کر سکتے ، اور اس حوالے سے مجھے فرقہ وارانہ بحثوں اور جماعتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے!16-11-2023معنوی طہارت اور نجاست
میں کچھ فقہی کتابوں کا مطالعہ کر رہا تھا تو مجھے ایک اصطلاح نظر آئی "سخت معنوی نجاست" اس کے تحت انہوں نے شرک، کفر، اور کبیرہ گناہوں کا ذکر کیا ہے۔ پھر اس کے بعد "ہلکی نجاست" کا ذکر کیا اور اس میں بے وضگی، اور صغیرہ گناہوں سمیت دیگر امور کا ذکر کیا ہے، تو کیا یہ تقسیم ٹھیک ہے؟ اور کیا سلف صالحین میں سے کسی نے یہ بات کہی ہے؟ مجھے تفصیل سے بتلائیں۔15-11-2023گناہ کے لیے حرام تعاون جاننے کا اصول اور ضابطہ
ایک سماجی کارکن ہے جو میرے خاندان کی صحت اور دیگر ضروریات سے متعلق معاملات میں مدد کرتا ہے، اور بعض اوقات وہ ہمیں ہماری گلی میں ہمارے گھر کی مخصوص پارکنگ کی جگہ میں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے گزارش کر دیتا ہے تاکہ ہمارے گھر کے قریب ہی منعقد ہونے والے آسٹریلوی رگبی میچز دیکھ سکے، کیونکہ اس وقت جگہ جگہ ہجوم ہوتا ہے، اور گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ نہیں ہوتی، اور ان میچوں میں کھلاڑیوں کا لباس ران کو نہیں ڈھانپتا، اس کے علاوہ چیئر لیڈنگ اسکواڈ کی موجودگی، موسیقی، شراب نوشی، اور مخلوط ماحول کی شکل میں کئی غیر شرعی امور ہوتے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اسے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے گناہ کرنے میں مدد کر رہا ہوں، اور میں اس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہچکچاتا ہوں کیونکہ اس نے پہلے ہماری مدد کی تھی، اور میرا اس سے تعلق پیشہ ورانہ ہے۔ تو اب میں نے سوچا ہے کہ اسے گاڑی پارک نہ کرنے دوں۔ تو اس صورت حال میں کیا طریقہ کار بہترین ہو سکتا ہے؟ میرا دوسرا سوال: اس کا تعلق میرے رشتہ داروں میں سے ایک نوجوان سے ہے جو پڑھائی کے لیے سودی قرض لینا چاہتا ہے، اور اگر وہ قرض ایک سال کے اندر واپس نہیں کرتا تو اسے سود ادا کرنا پڑے گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ وقت پر قرض واپس کرنے کے قابل ہو گا یا نہیں۔ لیکن غالب امکان ہے کہ وہ ادا نہیں کر سکے گا۔ اور اگر کوئی سودی قرض کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہا ہے، تو کیا میں اسے اپنا کمپیوٹر پڑھنے کے لیے دوں یا نہ دوں؟ کیا اس صورت حال میں اس اصول پر عمل کیا جائے گا کہ : یقینی چیز لے لو اور جہاں شک ہو اس سے بچ جاؤ۔ لیکن اس اصول پر عمل کرنے سے ہمارے درمیان تصادم ہو سکتا ہے!14-11-2023