ميرى والدہ كى جانب سے بھائى نے شادى كر لى ہے تو كيا ميرا والد اس كى بيوى كا محرم ہو گا ؟
0 / 0
6,49711/02/2010
كيا ميرا والد ماں كى طرف سے بھائى كى بيوى كا محرم ہو گا ؟
سوال: 100325
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
آپ كا والد اس كا محرم نہيں ہو گا، كيونكہ وہ اس كا بيٹا نہيں بلكہ اس كى بيوى كا بيٹا ہے، چنانچہ آپ كى والدہ كى طرف سے آپ كا بھائى آپ كے والد كى بيوى كا بيٹا ہے جو آپ كى والدہ ہے، اس ليے آپ كے ماں كى طرف سے بھائى كى بيوى آپ كے والد كے ليے اجنبى ہے اور وہ اس كا محرم نہيں ہو گا.
اور اگر وہ اسے طلاق دے دے تو آپ كے والد كے ليے اس سے نكاح كرنا جائزہے؛ كيونكہ وہ اس كے سگے بيٹے كى بيوى نہيں، اور نہ ہى وہ اس كى بيوى كى بيٹى ہے، وہ اس طرح كہ اس كى پرورش نہيں تو اس طرح وہ اس كا محرم نہيں، بلكہ وہ تو اس كى بيوى كے بيٹے كى بيوى ہے جو اس كے ليے ايك اجنبى عورت كى حيثيت ركھتى ہے .
واللہ تعالى اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب