تازہ ترین جوابات
کیا تیز رفتاری کی وجہ سے کوئی شخص فوت ہو جائے تو کیا یہ خود کشی ہو گی؟
اگر کوئی شخص موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے اوور اسپیڈ میں گاڑی چلاتا ہے، اور تیز رفتاری کی وجہ سے اس کی وفات ہو جاتی ہے تو کیا اسے خود کشی قرار دیا جائے گا؟ اور اسی طرح اگر ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو فوری اسپتال میں پہچانا مقصود ہو اور تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے فوت ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟04-06-2023مغربی ممالک میں پراپرٹی کی دلالی کا کام کرنے کا حکم
میرا خاوند برطانیہ میں پراپرٹی کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، تو کیا یہ کام جائز ہے؟03-06-2023دعائیں اور اذکار ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کیا عربی زبان میں دعائیں کرنا جائز ہے؟ اسی طرح متعدد دعاؤں کو ایک دوسرے سے ملانا، اللہ تعالی کی تسبیح یا حمد بیان کرتے ہوئے انہیں درمیان میں استعمال کرنا صحیح ہے؟ مثلاً: { سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، عَدَدَ خَلْقِهِ ، وَرِضَا نَفْسِهِ ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ} کے بعد کہنا: { سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ} اور اس کے بعد دیگر دعائیں ذکر کرنا۔02-06-2023لڑکی نے قرآن کریم حفظ کرنے کا عزم کر لیا، لیکن پھر اسے کہا گیا کہ پہلے تجوید پڑھیں
میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں ان شاء اللہ قرآن کریم حفظ کروں گی، اور واقعی میں نے قرآن کریم حفظ کرنا شروع کر دیا اور ڈیڑھ پارہ حفظ کر لیا، پھر مجھے میرے خاوند نے کہا کہ: پہلے میں تجوید پڑھوں پھر قرآن کریم حفظ کرنا شروع کروں؛ تو کیا یہ غلط ہو گا کہ پہلے میں قرآن حفظ کروں اور پھر تجوید پڑھوں؟01-06-2023اگر کوئی عورت جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھے تو کیا ظہر کی سنت مؤکدہ ادا کرے گی؟
یہ بات تو واضح ہے کہ عورت کی نماز مسجد کی بجائے گھر میں زیادہ افضل ہے، اور ان نمازوں میں جمعہ کی نماز بھی شامل ہے، اور یہ بھی معلوم ہے کہ عورت جمعہ میں حاضر نہ ہو تو ظہر کی نماز ادا کرے گی، میرا سوال یہ ہے کہ: اگر جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز ادا کرے تو کیا روزانہ کی طرح نماز ظہر کی سنت مؤکدہ بھی ادا کرے گی؟ یا پھر جمعہ کے دن کی وجہ سے اس کا حکم الگ ہو گا؟31-05-2023صغیرہ گناہ بار بار کرنے سے کبیرہ گناہ بن جاتا ہے۔
اسلام میں گناہوں کی دو قسمیں ہیں: کبیرہ گناہ، اور صغیرہ گناہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مشت زنی اور حیا باختہ فلمیں دیکھنا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ ؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ اس گناہ کا جہنم میں کیا عذاب ہو گا؟30-05-2023دانتوں کو ایسی پالش کروا سکتے ہیں جس سے دانت ہمیشہ سفید رہیں؟
مجھے میرے دانتوں سے الحمد للہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، البتہ یہ ہے کہ میرے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے اور سفید رنگ کے دھبے بھی ہیں جس سے مجھے بہت سے زیادہ شرمندگی بھی ہوتی ہے اور تنگی بھی محسوس ہوتی ہے، میں نے دانتوں کی صفائی کے بارے میں پوچھا تو مجھے ڈینٹل ڈاکٹر نے کہا کہ: آپ کو دانت صاف کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ آپ کے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے، پھر مجھے انہوں نے بتلایا کہ ایک ایسا مادہ ہے جو دانتوں پر لگانے سے دانت سفید نظر آتے ہیں اور یہ سفیدی بھی طبعی سفیدی ہو گی، اور اس طرح سے میری یہ مشکل آسان ہو سکتی ہے، تو کیا دانتوں کی یہ پالش کروانا جائز ہو گا؟29-05-2023کیا سکرات الموت سے بھی گناہوں میں کمی ہوتی ہے؟
کیا سکرات الموت کی سختی سے گناہوں میں کمی ہوتی ہے؟ اسی طرح بیماری سے بھی گناہوں میں کمی آتی ہے؟ وضاحت فرما دیں۔28-05-2023قرآن کریم حفظ کرنے کا عملی طریقہ کار
مجھے قرآن کریم حفظ کرنے کا آسان ترین طریقہ جاننا ہے۔27-05-2023ایک نو مسلم لڑکی کے لیے اس کی غیر مسلم والدہ نے اپنا سارا مال وصیت کر دیا، اس کے مزید ورثا بھی ہیں تو کیا صرف تیسرا حصہ وصول کرے گی؟
ایک نو مسلم لڑکی کی والدہ جو کہ غیر مسلم تھی فوت ہو گئی، اور اپنے سارے مال کی وصیت مسلمان بیٹی کے نام کر گئی؛ کیونکہ اسے اعتماد تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کا بھی خیال رکھے گی، واضح رہے کہ فوت ہونے والی خاتون کا خاوند، دو بیٹیاں اور ایک بھائی ہے۔ کینیڈا کے قانون کے مطابق اگر میاں بیوی میں سے کوئی بھی فوت ہو جائے تو سارے کا سارا مال دوسرے کو چلا جاتا ہے، الا کہ اگر میت نے وصیت کسی اور کے نام کی ہو، تو کیا مسلمان لڑکی صرف ایک تہائی حصہ لے کیونکہ وہ وصیت میں سے لے رہی ہے، اور باقی مال دیگر ورثا پر تقسیم کر دیا جائے، یا پھر کیا کرے؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔26-05-2023