کیا تیز رفتاری کی وجہ سے کوئی شخص فوت ہو جائے تو کیا یہ خود کشی ہو گی؟
اگر کوئی شخص موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے اوور اسپیڈ میں گاڑی چلاتا ہے، اور تیز رفتاری کی وجہ سے اس کی وفات ہو جاتی ہے تو کیا اسے خود کشی قرار دیا جائے گا؟ اور اسی طرح اگر ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو فوری اسپتال میں پہچانا مقصود ہو اور تیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے فوت ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟04-06-2023مغربی ممالک میں پراپرٹی کی دلالی کا کام کرنے کا حکم
میرا خاوند برطانیہ میں پراپرٹی کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، تو کیا یہ کام جائز ہے؟03-06-2023دعائیں اور اذکار ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کیا عربی زبان میں دعائیں کرنا جائز ہے؟ اسی طرح متعدد دعاؤں کو ایک دوسرے سے ملانا، اللہ تعالی کی تسبیح یا حمد بیان کرتے ہوئے انہیں درمیان میں استعمال کرنا صحیح ہے؟ مثلاً: { سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، عَدَدَ خَلْقِهِ ، وَرِضَا نَفْسِهِ ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ} کے بعد کہنا: { سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ} اور اس کے بعد دیگر دعائیں ذکر کرنا۔02-06-2023لڑکی نے قرآن کریم حفظ کرنے کا عزم کر لیا، لیکن پھر اسے کہا گیا کہ پہلے تجوید پڑھیں
میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں ان شاء اللہ قرآن کریم حفظ کروں گی، اور واقعی میں نے قرآن کریم حفظ کرنا شروع کر دیا اور ڈیڑھ پارہ حفظ کر لیا، پھر مجھے میرے خاوند نے کہا کہ: پہلے میں تجوید پڑھوں پھر قرآن کریم حفظ کرنا شروع کروں؛ تو کیا یہ غلط ہو گا کہ پہلے میں قرآن حفظ کروں اور پھر تجوید پڑھوں؟01-06-2023اگر کوئی عورت جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھے تو کیا ظہر کی سنت مؤکدہ ادا کرے گی؟
یہ بات تو واضح ہے کہ عورت کی نماز مسجد کی بجائے گھر میں زیادہ افضل ہے، اور ان نمازوں میں جمعہ کی نماز بھی شامل ہے، اور یہ بھی معلوم ہے کہ عورت جمعہ میں حاضر نہ ہو تو ظہر کی نماز ادا کرے گی، میرا سوال یہ ہے کہ: اگر جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز ادا کرے تو کیا روزانہ کی طرح نماز ظہر کی سنت مؤکدہ بھی ادا کرے گی؟ یا پھر جمعہ کے دن کی وجہ سے اس کا حکم الگ ہو گا؟31-05-2023صغیرہ گناہ بار بار کرنے سے کبیرہ گناہ بن جاتا ہے۔
اسلام میں گناہوں کی دو قسمیں ہیں: کبیرہ گناہ، اور صغیرہ گناہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ مشت زنی اور حیا باختہ فلمیں دیکھنا کبیرہ گناہ ہے یا صغیرہ ؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ اس گناہ کا جہنم میں کیا عذاب ہو گا؟30-05-2023دانتوں کو ایسی پالش کروا سکتے ہیں جس سے دانت ہمیشہ سفید رہیں؟
مجھے میرے دانتوں سے الحمد للہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، البتہ یہ ہے کہ میرے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے اور سفید رنگ کے دھبے بھی ہیں جس سے مجھے بہت سے زیادہ شرمندگی بھی ہوتی ہے اور تنگی بھی محسوس ہوتی ہے، میں نے دانتوں کی صفائی کے بارے میں پوچھا تو مجھے ڈینٹل ڈاکٹر نے کہا کہ: آپ کو دانت صاف کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ آپ کے دانتوں کی ہڈی پیلی ہے، پھر مجھے انہوں نے بتلایا کہ ایک ایسا مادہ ہے جو دانتوں پر لگانے سے دانت سفید نظر آتے ہیں اور یہ سفیدی بھی طبعی سفیدی ہو گی، اور اس طرح سے میری یہ مشکل آسان ہو سکتی ہے، تو کیا دانتوں کی یہ پالش کروانا جائز ہو گا؟29-05-2023کیا سکرات الموت سے بھی گناہوں میں کمی ہوتی ہے؟
کیا سکرات الموت کی سختی سے گناہوں میں کمی ہوتی ہے؟ اسی طرح بیماری سے بھی گناہوں میں کمی آتی ہے؟ وضاحت فرما دیں۔28-05-2023قرآن کریم حفظ کرنے کا عملی طریقہ کار
مجھے قرآن کریم حفظ کرنے کا آسان ترین طریقہ جاننا ہے۔27-05-2023ایک نو مسلم لڑکی کے لیے اس کی غیر مسلم والدہ نے اپنا سارا مال وصیت کر دیا، اس کے مزید ورثا بھی ہیں تو کیا صرف تیسرا حصہ وصول کرے گی؟
ایک نو مسلم لڑکی کی والدہ جو کہ غیر مسلم تھی فوت ہو گئی، اور اپنے سارے مال کی وصیت مسلمان بیٹی کے نام کر گئی؛ کیونکہ اسے اعتماد تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کا بھی خیال رکھے گی، واضح رہے کہ فوت ہونے والی خاتون کا خاوند، دو بیٹیاں اور ایک بھائی ہے۔ کینیڈا کے قانون کے مطابق اگر میاں بیوی میں سے کوئی بھی فوت ہو جائے تو سارے کا سارا مال دوسرے کو چلا جاتا ہے، الا کہ اگر میت نے وصیت کسی اور کے نام کی ہو، تو کیا مسلمان لڑکی صرف ایک تہائی حصہ لے کیونکہ وہ وصیت میں سے لے رہی ہے، اور باقی مال دیگر ورثا پر تقسیم کر دیا جائے، یا پھر کیا کرے؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔26-05-2023کیا "تام الخلقت مولود" یا "ناقص الخلقت مولود" کہنا جائز ہے؟
جب کوئی کسی کو اولاد کی دعا دے اور کہے: اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو تام الخلقت بیٹا عطا فرمائے۔ یا کسی سے بیٹا یا بیٹی کے متعلق پوچھا جائے کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو وہ جواب میں کہتا ہے کہ: بیٹا ہو یا بیٹی کچھ بھی ہو بس تام الخلقت ہو، پھر پوچھنے والا دعا دیتا ہے کہ: اللہ تعالی ہمیں تخلیقی عیوب سے پاک اولاد عطا فرمائے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا تخلیقی عیوب سے پاک اولاد کا مطالبہ کرنا صحیح ہے؟ کیونکہ اس میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اللہ تعالی تخلیق کامل انداز سے نہیں فرماتا، حالانکہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں واضح فرمایا ہے کہ: ہم نے انسان کو کامل ترین ساخت میں پیدا کیا ہے۔25-05-2023اپنے یا کسی اور کے بارے میں یہ کہنے کا کیا حکم ہے کہ وہ فلاں چیز کا حقدار ہے۔
کسی شخص کے یہ کہنے کا کیا حکم ہے کہ : وہ فلاں فلاں چیز کا حقدار ہے۔ کیونکہ ہم بہت سے لوگوں کو اپنی باتوں میں یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ : وہ فلاں اسکول میں داخلے کا حقدار ہے۔ یا وہ فلاں ملازمت کا حق دار ہے، یا فلاں عورت بڑی عورت ہے اور وہ کسی نیک مرد کی حق دار ہے۔ ایسی باتیں کرنے کا کیا حکم ہے کہ فلاں اور فلاں کو اس کا حق نہیں ملا، یعنی کسی نے ان پر ظلم کیا ہے، تو ایسی باتیں کرنے کا کیا حکم ہے؟24-05-2023کیا یہ درست ہے کہ قرآن پڑھ کر دم کرنے سے پانی کی ساخت بدل جاتی ہے؟
ایک شخص کا دعوی ہے کہ پانی بھی چیزوں کو یاد رکھتا ہے اور جب اس پر قرآن اور اذکار کی تلاوت کی جاتی ہے تو اس کی جسمانی ساخت بدل جاتی ہے۔ میں ایک تعلیم یافتہ شخص ہوں اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوں، میرے لیے یہ بات تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ پانی کی ترکیب پر قرآن کے اثر کی وضاحت فرمائیں گے۔23-05-2023دکانوں اور مکانات کی تعمیر سے پہلے خریدنے، اور قبل از وقت مکمل ادائیگی کی صورت میں ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کا حکم
کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور مارکیٹنگ کمپنیاں قبل از تعمیر اپنی پراڈکٹ فروخت کے لیے پیش کرتی ہیں، پھر حاصل ہونے والی رقم ڈیویلپمنٹ اور تعمیراتی اخراجات میں صرف کی جاتی ہے، یہ آپ کو مخصوص رقم کے عوض رہائشی پلاٹ یا کمرشل دکان فروخت کرتے ہیں جو کہ ابھی تک تعمیر نہیں ہوئی، یہ رقم قسطوں میں ادا کرنی ہوتی ہے، تاہم اگر آپ انہیں یک مشت ادائیگی کر دیں تو پھر آپ کو دو صورتوں میں ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں: ایک صورت یہ ہے کہ 10 فیصد فوری ڈسکاؤنٹ حاصل کریں، دوسری صورت یہ ہے کہ: 25 فیصد اقساط کی شکل میں ڈسکاؤنٹ حاصل کریں جسے ہم عام طور پر کرایہ کہہ دیتے ہیں، واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار فرضی ہیں صرف سوال واضح کرنے کے لیے لکھے گئے ہیں، میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ میری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا مذکور کاروبار میں سرمایہ کاری جائز ہے؟ نیز یہ بھی واضح کریں کہ ڈسکاؤنٹ کی مذکورہ دونوں میں سے کون سی آفر میں لے سکتا ہوں؟22-05-2023اگر منی کو نجس کہیں تو کیا بستر پر لگی منی کی نجاست گیلے جسم میں منتقل ہو جاتی ہے؟
دورانِ جنابت گدے اور رضائی کو منی لگ جاتی ہے، میں منی کو نجس سمجھتا ہوں، اگر فرض کریں کہ یقینی طور پر منی بستر کو لگ گئی ہے تو میں یوں کرتا ہوں کہ اگر بستر پر منی لگ جائے تو میں اسے فوری نہیں دھوتا؛ کیونکہ اس کی نجاست حکمی ہے اور اس کے کوئی نشانات بھی نہیں ہوتے اس لیے میں اسے یوں ہی چھوڑ دیتا ہوں، ایسا میں اس لیے کرتا ہوں کہ میں طلبہ کے ہمراہ ایک مشترکہ کمرے میں رہتا ہوں تو میرے لیے ہر بار بستر دھونا مشکل ہوتا ہے۔ اب ہوتا یوں ہے کہ میں اسی بستر پر بیٹھ بھی جاتا ہوں تو کبھی میرا جسم گیلا ہوتا ہے تو کبھی بستر گیلا ہوتا ہے، تو میں امام مالک کے موقف پر عمل کرتا ہوں کہ حکمی نجاست منتقل نہیں ہوتی، تو کیا جو میں کرتا ہوں وہ صحیح ہے؟ اور یہ بھی واضح کریں کہ کیا میری نمازیں صحیح ہیں؟ کیونکہ میں اسی لباس میں نماز ادا کرتا ہوں جن میں اپنے بستر پر بیٹھتا ہوں۔21-05-2023ایک لڑکی کے لیے شادی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہے لیکن اس کے گھر والوں کو اپنی اصلی عمر نہیں بتلانا چاہتا۔
میں اور مجھ سے کافی چھوٹی ایک لڑکی نے آپس میں اتفاق کر لیا ہے کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور ہم لڑکی والوں کو اپنی اصلی عمر نہیں بتلائیں گے، اور مثال کے طور پر میری عمر میں سے 10 سال انہیں کم کر کے بتلائیں گے، تو کیا یہ شرعاً جائز ہے، یا ہم پر اس کا گناہ ہو گا؟ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں اس کا جواب بتلائیں۔ اللہ تعالی آپ کو برکت دے۔ ہمیں جواب عنایت فرمائیں تا کہ ہم مناسب حتمی فیصلہ کر سکیں۔20-05-2023چلتے ہوئے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے رکھنے کا حکم
میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جب کبھی باہر سیر و تفریح کے لیے یا خریداری کرنے کے لیے جاتا ہوں، تو میں چلتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ کمر کے پیچھے رکھ لیتا ہوں، اس پر میری اہلیہ مجھے کہتی ہے کہ: ایسے نہیں چلتے، اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے منع فرمایا ہے، لیکن میں نے اس حوالے سے کوئی حدیث نہیں سنی ، تاہم میں یہ کام کسی کی نقالی میں نہیں کرتا، ہاں میں ایسے ہاتھ رکھنے سے اپنے آپ کو قدرے راحت میں پاتا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ چلتے ہوئے دونوں ہاتھ کمر پر اس طرح رکھنا کہ دائیں ہاتھ سے بائیں کو پکڑا ہوا ہو اور انہیں کوکھ کے برابر کمر پر رکھا ہوا ہو، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس حوالے سے کوئی صحیح حدیث ہے؟ اللہ تعالی آپ کو ہم سب کی طرف سے بہترین صلہ عطا فرمائے۔19-05-2023امام کو تکبیرِ تحریمہ کے متعلق شک ہوا تو اس نے دوبارہ تکبیر کہی، تو کیا مقتدیوں کی نماز باطل ہو گئی؟
میں نے لوگوں کی امامت کروائی اور تکبیر تحریمہ کے بارے میں مجھے شک ہوا کہ تلفظ صحیح نہیں تھا، تو میں نے آہستہ آواز سے ہی دوبارہ تکبیر کہہ دی، دوبارہ کہی ہوئی تکبیر تحریمہ کا مقتدیوں کو علم نہیں ہوا، اور ہم سب نے اسی طرح نماز با جماعت مکمل کی ، تو کیا مقتدیوں کی نماز باطل ہو گئی؟ اور کیا میری ذمہ داری بنتی ہے کہ میں سب کو اکٹھا کر کے انہیں حقیقت حال سے آگاہ کروں؟ میں ان سب کو اکٹھا نہیں کر سکتا؛ کیونکہ میں ان سب لوگوں کو نہیں جانتا۔18-05-2023طالب علم قوتِ حفظ کیسے بڑھائے؟
مجھے ایک مسئلہ در پیش ہے کہ میں جب بھی کسی آیت یا حدیث یا کسی متن یا نظم میں سے کچھ اقتباس اپنی گفتگو میں پیش کرنا چاہوں تو محل شاہد جگہ میرے لیے پڑھنا مشکل ہوتا ہے، مجھے پورا فقرہ شروع سے پڑھنا پڑتا ہے پھر اپنے محل شاہد تک پہنچتا ہوں، تو اس کا کیا حل ہے؟17-05-2023کسی شخص کو صحابہ سے تشبیہ دینے کا حکم
کیا یہ جائز ہے کہ میں کسی بھی شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ کرام سے تشبیہ دوں؟16-05-2023