ميرى سابقہ منگيتر نے گزرنے والے رمضان ميں استخارہ كيا اور خواب ميں ديكھا كہ ميں اس كے اور اس كے خاندان كے ساتھ جنت ميں ہوں، ہمارى منگنى دو برس سے ٹوٹ چكى ہے اور ہم دونوں ہى ايك دوسرے سے شادى كى رغبت ركھتے ہيں.
كيا آپ يہ بتا سكتے ہيں كہ اس سے دوبارہ منگنى كے ليے مجھے كيا كرنا چاہيے، برائے مہربانى اس كے ساتھ ساتھ مجھے اس استخارہ كے بارہ ميں بھى بتائيں جو اس نے كيا اور بعد ميں اپنے ساتھ مجھے جنت ميں ديكھا.
لڑكى كا رشتہ آيا تو لڑكى نے استخارہ كيا اور خواب ديكھى كہ وہ اور اس كا خاندان جنت ميں ہے
سوال: 101617
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اول:
اگر تو يہ لڑكى دين اور اخلاق والى ہے تو پھر اس سے دوبارہ منگنى كرنے ميں كوئى مانع نہيں، اور پھر منگنى كے بعد عقد نكاح مكمل كر لينے ميں كوئى حرج نہيں جب آپ دونوں ايك دوسرے سے نكاح اور شادى كى رغبت بھى ركھتے ہيں.
اللہ سبحانہ و تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ دونوں كے ليے خير و بھلائى جہاں بھى اس ميں آسانى پيدا فرمائے، اور آپ كى شادى كو سعادت مند اور توفيق والى بنائے.
دوم:
شادى كى رغبت ركھنے والے كے ليے اللہ سبحانہ و تعالى سے استخارہ كرنا مشروع ہے، اور جس لڑكى سے شادى كرنا چاہتا ہے وہ استخارہ ميں اس كا نام لے، اور اسى طرح لڑكى بھى استخارہ كرے، اگر تو يہ معاملہ آسانى سے پورا ہو گيا اور اس ميں كوئى مشكل اور مانع نہ پيدا ہوا تو يہ اس بات كى دليل ہے كہ عقد نكاح كرنے ميں خير و بھلائى ہے.
اور اگر اس ميں ركاوٹ پيدا ہو گئى تو يہ اس كى دليل ہے كہ اللہ سبحانہ و تعالى نے اس بندے كو يہ كام پورا اور مكمل كرنے سے دور كر ديا ہے.
اور استخارہ ميں خواب پر اعتماد نہيں كيا جاتا جيسا كہ بعض لوگ خيال كرتے ہيں كہ استخارہ كر كے سو جائيں اور خواب ميں دكھا ديا جائيگا، ہم استخارہ كى تفصيل اور اس كى كيفيت اور استخارہ كى حديث كى شرح سوال نمبر ( 11981 ) اور ( 5882 ) كے جوابات ميں بيان كر چكے ہيں آپ اس كا مطالعہ كريں، اور ہم يہ بتاتے چليں كہ ہميں خواب كى تعبير كا علم نہيں جسے خوابوں كى تعبير كا علم ہے اس سے دريافت كريں.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات