كيا الكحل پر مشتمل ميك اپ اور آرائش والى اشياء كا استعمال جائز ہے، مثلا جسم كے ليے كريم وغيرہ ؟
الكحل پر مشتمل زينت و آرائش والى اشيا كے متعلق احتياط يہى ہے كہ اسے استعمال نہ كيا جائے، كيونكہ نشہ آور كى نجاست كے متعلق اختلاف معروف ہے، اور اگر انسان اسے استعمال كرنے پر مجبور ہو اور الكحل كا تناسب بہت ہى قليل ہو تو ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں.