داؤن لود کریں
0 / 0

لڑکی سے زنا کے بعد شادی کرنا چاہتا ہے لیکن لڑکی کا والد تیار نہیں

سوال: 10340

دوبرس سے میری ایک گرل فرینڈ ( معشوق ) تھی جس کےساتھ میں بالآخر زنا بھی کیا ، اب میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کا والد اسے مجھ سے دوررہنے کا کہتا ہے اورمیرے ساتھ شادی پر تیار نہیں ۔

اگرمیں اس کےوالدین کویہ بتاؤں کہ میں نے ان کی صاحبزادی کا کنوارہ پن ختم کردیا ہے توکیا میں اس سے شادی کرنے کا حق رکھوں گا ؟

مجھے یہ علم ہے کہ میں نے بہت بڑا گناہ اورغلطی کی ہے لیکن یہ اس وقت ہوئي جب میں غیر مسلم تھا ، ان کے پیدائيشی ملک میں یہ قانون ہے کہ جوکسی بھی لڑکی کا کنوارہ پن ختم کردے ( یعنی کنواری لڑکی سے زنا کرے ) اسے اس لڑکی سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے ، لیکن ہم اس وقت برطانیا میں ہیں توکیا اس کا کوئي اثر ہے ؟ میری راہنمائي کریں ۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ پر واجب ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے آپ اس فعل اورعظیم گناہ سے توبہ کریں اوراس کے
ساتھ ساتھ کثرت سے استغفار اوراعمال صالحہ کریں شائد کہ اللہ سبحانہ وتعالی آپ کی
توبہ قبول کرتےہوۓ گناہ معاف فرما دے ۔

جس لڑکی سے آپ نے زنا کیا ہے اس سے آپ شادی نہیں کرسکتے لیکن اگر آپ دونوں اللہ
تعالی کی طرف رجوع کرتے ہوۓ توبہ کریں اورپھر اس کا استبراء رحم ظاہر ہوجاۓ ( یعنی
اسے حمل نہ ہو ) اوراس کا شرعی ولی آپ سے شادی کرنے پر رضامند بھی ہو تو پھر آپ اس
سے شادی کرسکتے ہيں ۔

لیکن اگریہ سب کچھ نہیں ہوتا تو پھرآپ کوئي اور عفت و عصمت کی مالک لڑکی تلاش
کریں ، اورآپ اپنی اس عظیم غلطی کا احساس کریں اللہ تعالی ہمیں اورآپ کومعاف فرماۓ
۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android