داؤن لود کریں
0 / 0

قرآن کے حق کی قسم اٹھانے کا حکم

سوال: 105375

قرآن کے حق کی قسم اٹھانے کا کیا حکم ہے؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

"کسی کے لیے بھی قرآن کریم کے حق کی قسم اٹھانا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ قرآن کریم کا ہم پر حق یہ ہے کہ ہم قرآن کریم کی تعظیم کریں، قرآن کریم کی اتباع کریں، اور ایمان لائیں کہ یہ اللہ تعالی کا کلام ہے۔ اور یہ سب کے سب کام ہمارے اپنے افعال ہیں اور یہ اصول ہے کہ مخلوق یا مخلوق کے افعال کی قسم نہیں اٹھائی جا سکتی اس لیے کہ قسم صرف اور صرف اللہ تعالی کی ذات، یا اللہ تعالی کے اسمائے حسنی یا صفات کے ذریعے ہی اٹھائی جا سکتی ہے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (جو کوئی بھی قسم اٹھانے والا ہو تو وہ صرف اللہ تعالی کی قسم اٹھائے، یا خاموش ہو جائے۔)
اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے، رحمت و سلامتی ہو ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر۔ " ختم شد

الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز     الشیخ عبد الرزاق عفیفی       الشیخ عبد اللہ غدیان  الشیخ عبد اللہ قعود۔

"فتاوى اللجنة الدائمة للإفتاء" (24/363)

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android