احرام کیلیے کوئی خاص کپڑے ہوتے ہیں؟
0 / 0
2,76126/08/2016
احرام کیلیے کوئی خاص کپڑے ہوتے ہیں؟
سوال: 106571
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
"خواتین کیلیے احرام کیلیے کوئی خاص کپڑے نہیں ہیں وہ عام کپڑے پہن سکتی ہے، تاہم خاتون کو نقاب اور دستانے پہننے کی ممانعت ہے، نقاب سے مراد یہ ہے کہ وہ چیز جسے چہرے پر رکھا جائے اور اس میں آنکھوں کیلیے سوراخ ہوں، جبکہ دستانوں سے مراد ہاتھ میں پہنے جانے والے دستانے ہیں۔
دوسری طرف مرد کیلیے احرام کیلیے خاص لباس ہے جس میں تہہ بند اور ایک چادر شامل ہے، لہذا مرد قمیض یا شلوار نہیں پہن سکتا، اسی طرح پگڑی، ٹوپی والا کوٹ اور موزے بھی نہیں پہن سکتا" انتہی.
"مجموع الفتاوى" از: ابن عثیمین (22/13)
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب