اسلام سے مرتدہونے کے بعد ایک عورت نے نصرانی سےشادی کرلی اوربعد میں اسلام کی طرف لوٹنے کے بعد نصرانی کوچھوڑ دیا تواس عورت کی عدت کتنی ہوگی تا کہ کسی دوسرے شخص سے شادی کرسکے ؟
0 / 0
7,14319/09/2003
مرتدہونے کے بعد ایک نصرانی سے شادی کرلی اوردوبارہ اسلام قبول کرکے نصرانی کوچھوڑ دیا تو اس کی عدت کیا ہوگی
سوال: 10833
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشيخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :
سوال : کیا اس کے ساتھ مجامعت کی ہے ؟
جواب : جی ہاں اس عورت کے ساتھ مجامعت کی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ کا جواب : – راجح قول کے مطابق – اس کی عدت ایک حیض ہوگی ، اورایک قول یہ بھی ہے کہ وہ تین حیض عدت گزارے لیکن راجح قول یہی ہے کہ وہ ایک حیض ہی گزارے گی ، اس لیے کہ اس کا نصرانی سے شادی کرنا صحیح تھا کیونکہ وہ خود بھی اسلام سے مرتد ہوچکی تھی ۔ .
ماخذ:
الشيخ محمد بن صالح العثيمين