داؤن لود کریں
0 / 0
532325/06/2000

پگھلا كر زيور بنانے كے ليے سونا دينا

سوال: 10844

ميرے پاس پرانا سونا تھا، ميں نے وہ سونا نئى چوڑياں بنانے كے ليے سنار كو ديا، تو اس نے كہا كہ وہ اسے پگھلا كر نئى چوڑياں بنا دے گا، اور صرف تيار كرنے كى مزدورى لے گا: يعنى اپنے ہاتھ سے جو مزدورى كرے گا اس كى اجرت ہى لے گا، يہ علم ميں رہے كہ پرانے سونے كو جب سنار پگھلاتا ہے تو وہ سونا تقريبا دو سے تين گرام تك كم ہو جاتا ہے، تو اس طرح نئى چوڑياں ديے گئے سونے سے وزن ميں كم ہونگى، اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے مجھے جواب ديں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جب سنار آپ كے
مطالبہ پر آپ كے سونے سے زيور تيار كر كے اپنے كام كى مزدورى لے تو اس ميں كوئى حرج
نہيں ہے.

ليكن اگر وہ آپ كے سونے كے علاوہ كسى
اور سونے سے زيور تيار كرے اور اس كے عوض ميں آپ كا سونا بھى ركھے اور اجرت بھى
حاصل كرے تو يہ جائز نہيں ہے؛ كيونكہ جب سونا سونے سے فروخت كيا جائے تو اس ميں
برابرى اور مجلس ميں قبضہ ضرورى ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے،
اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ
كرام پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے .

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 503 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android