0 / 0

اگر بيوى مسلمان نہ ہو تو كيا خاوند عليحدہ ہو جائے

سوال: 109195

اگر ايك شخص اسلام قبول كر لے اور اس كى بيوى اسلام قبول نہ كرے تو كيا وہ بيوى سے عليحدہ ہو جائے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس ميں ديكھا جائيگا كہ: اگر بيوى يہوديہ يا نصرانيہ ہے تو پھر اس سے عليحدہ ہونا لازم نہيں، كيونكہ مسلمان مرد كے ليے يہوديہ يا نصرانيہ عورت سے ابتداءً ہى شادى كرنا جائز ہے، اور اسى طرح بعد ميں بھى.

ليكن اگر بيوى يہودى يا عيسائى نہيں، تو جب خاوند مسلمان ہو جائے تو يہ نكاح فسخ ہو جائيگا، كيونكہ وہ مرد اس كے ليے حلال نہيں رہا، اور نہ ہى وہ عورت اس كے ليے حلال رہى ہے، ليكن اسے عدت گزرنے تك كى مہلت دى جائيگى، اگر تو وہ عدت كے دوران مسلمان ہو گئى تو وہ اس كى بيوى ہے، اور اگر اسلام قبول نہيں كرتى اور عدت گزر گئى تو جب سے خاوند مسلمان ہوا ہے اس كا نكاح فسخ ہوگا ” انتہى

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android