0 / 0
3,33025/08/2017

قربانی کرنے والا قربانی ذبح کرتے ہوئے کیا زبان سے نیت کرے گا؟

سوال: 109340

قربانی ذبح کرنے والا شخص قربانی کے وقت یہ کہتا ہے کہ: “یہ فلاں کی طرف سے ہے” تو کیا یہ زبان سے نیت کرنے کے زمرے میں شمار ہو گا؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

یہ زبان سے نیت کا تلفظ کرنے میں شامل نہیں ہوتا؛ کیونکہ  “قربانی کرنے والا شخص جب یہ کہتا ہے کہ : “یہ قربانی میری اور میرے اہل خانہ کی جانب سے ہے” تو ان الفاظ سے وہ  اپنے دل کی بات کو زبان سے بیان کرتا ہے، وہ یہ نہیں کہتا کہ: “یا اللہ! میں قربانی کرنے کی نیت کرتا ہوں” لیکن جو لوگ زبان سے قربانی کی نیت کرتے ہیں وہ اس طرح کے الفاظ کہتے ہیں، حقیقت میں یہ شخص اپنے دل میں موجود بات کا اظہار کرتا ہے، نیت تو اس وقت ہی ہو جاتی ہے جب وہ قربانی کو لاکر بٹھاتا ہے اور اسے لٹا کر ذبح کر دیتا ہے تو یہ اس کی نیت ہی تھی” انتہی.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android