اگر كوئى شخص ماہ رمضان ميں آخرى دن اسلام قبول كرے تو كيا اس پر فطرانہ فرض ہو گا ؟
0 / 0
6,16709/09/2010
ماہ رمضان كے آخرى دن مسلمان ہونے والے شخص كا فطرانہ
سوال: 112057
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
" جى ہاں اس كے ليے فطرانہ كى ادائيگى كرنا فرض ہے؛ كيونكہ وہ مسلمانوں ميں شامل ہے، اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث ميں آيا ہے كہ:
" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہر مسلمان آزاد اور غلام مرد و عورت اور چھوٹے بچے اور بڑے پر ايك صاع كھجور يا جو فطرانہ فرض كيا " انتہى
فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب