0 / 0
1,03103/12/2022

ابرو پر سرمہ لگاتے ہوئے کچھ بال غیر ارادی طور پر گر گئے

سوال: 118089

میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ جس طرح آنکھ میں سرمہ لگایا جاتا ہے اسی طرح میں ابرو کے بالوں پر سرمہ لگاتی ہوں لیکن بسا اوقات غیر ارادی طور پر ابرو کا کوئی بال ٹوٹ بھی جاتا ہے، تو کیا اس کا مجھ پر کوئی گناہ ہو گا؟ واضح رہے کہ بال توڑنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ابرو پر سرمہ لگانا ، یا ابرو کو جلد کی رنگت سے رنگنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ معاملات میں اصل جواز ہے، جیسے کہ اس کا بیان پہلے سوال نمبر: (103345 ) کے جواب میں گزر چکا ہے۔

اور اگر اس دوران کوئی بال غیر ارادی طور پر گر جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ فرمانِ باری تعالی ہے:
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر لیں تو ہمارا مواخذہ نہ فرما۔ [البقرۃ: 286]

اسی طرح فرمایا:
وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
 ترجمہ: تم سے غیر ارادی طور پر جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں، البتہ گناہ وہ ہے جس کا تم ارادہ دل سے کرو ، اور اللہ تعالی بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔[الاحزاب: 5]

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android