داؤن لود کریں
0 / 0

گھر میں میت کی تصویر محفوظ کرنا

سوال: 118116

سوال: گھر میں میت کی تصویر لٹکانا کیا حرام ہے؟ اور کیا فوت شدگان کی تصاویر جمع کرنا، اور انہیں محفوظ کرنا حرام یا نہیں؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

گھروں میں یا کسی اور جگہ ذی روح اشیاء کی تصاویر آویزاں کرنا جائز نہیں ہے، چاہے
یہ ذی روح اشیاء ابھی زندہ ہوں یا مر چکی ہوں، تصاویر لگانے کا مقصد یاد  دہانی ہو
یا کچھ اور ؛ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا تھا:
(کسی بھی تصویر کو مٹائے بغیر مت چھوڑنا ، اور نہ کسی قبر کو برابر کئے بغیر اونچا
نہ رہنے دینا) اس حدیث کو مسلم نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ اسکے علاوہ اور بھی
بہت سے دلائل ہیں۔
اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد ، آپکی آل، اور صحابہ
کرام پر رحمتیں، اور سلامتی نازل فرمائے” انتہی
دائمی کمیٹی برائے فتوی و علمی تحقیقات

شيخ عبد العزيز بن عبد الله بن باز ، شيخ عبد الرزاق عفيفی ، شيخ عبد الله بن قعود
.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android