ميں نے نماز كے ليے وضوء كيا، مجھے دوران نماز ياد آيا كہ وضوء كرتے وقت ناك ميں پانى نہيں چڑھايا تھا، ميرے اس وضوء اور نماز كا كيا حكم ہے ؟
وضوء كرتے وقت ناك ميں پانى چڑھا كر ناك جھاڑنا واجب ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فعل سے ثابت ہے، اور آپ نے اس كا حكم ديتے ہوئے فرمايا:
" جو شخص وضوء كرے وہ اپنے ناك كو جھاڑے "
صحيح بخارى اور صحيح مسلم.
اور ايك روايت ميں ہے:
" جو شخص وضوء كرے وہ ناك ميں پانى چڑھائے "
اس ليے جو شخص ناك ميں پانى نہيں چڑھاتا اس كا وضوء صحيح نہيں، اس ليے آپ كے ليے دوبارہ وضوء كر كے نماز ادا كرنا ہوگى.
واللہ اعلم .