0 / 0

قبرستان كى زيارت كے ليے جمعہ كا دن مخصوص كرنے كا حكم

سوال: 12322

قبرستان كى زيارت كے ليے جمعہ كا دن مخصوص كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس كى كوئى دليل نہيں ہے، مشروع تو يہى ہے كہ جس وقت چاہے قبروں كى زيارت كى جاسكتى ہے، چاہے دن ہو يا رات جب بھى وقت ميسر ہو، ليكن كسى دن يا رات كو زيارت كے ليے مخصوص اور متعين كر لينا بدعت ہے جس كى كوئى دليل نہيں ملتى.

كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس نے بھى ہمارے اس معاملہ ميں وہ چيز ايجاد كى جو اس ميں سے نہيں ہے تو وہ مردود ہے"

صحيح بخارى و مسلم اس كے صحيح ہونے پر متفق ہيں.

اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا يہ بھى فرمان ہے:

" جس نے بھى كوئى ايسا عمل كيا جس پر ہمارا حكم نہيں تو وہ عمل مردود ہے"

اسے مسلم رحمہ اللہ تعالى نے عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا سے صحيح مسلم ميں روايت كيا ہے.

ماخذ

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ لسماحۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 13 / 336 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android