داؤن لود کریں
0 / 0
845507/05/2001

كيا غسل كے بعد باقى مانندہ منى خارج ہونے سے دوبارہ غسل واجب ہو جاتا ہے ؟

سوال: 12352

بعض اوقات ايسا ہوتا ہے كہ خاوند كے ساتھ جماع اور غسل كرنے كے كئى گھنٹے بعد ميرى منى خارج ہوتى ہے، كيا اگر ايسا ہو تو مجھے دوباہ غسل كرنا ہو گا، يا كہ اپنے لباس سے منى دھوكر صرف وضوء ہى كافى ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

غسل جنابت كے بعد خارج ہونے والے
سائل مادہ كے متعلق شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

” غسل جنابت كے بعد يہ سائل مادہ نئى
شہوت كے بغير خارج ہو تو يہ اسى پہلى جنابت كا باقى مانندہ مادہ ہے، اس سے اس پر
غسل واجب نہيں ہو گا، بلكہ صرف وہ اسے دھو كر وضوء كر لے ”

ديكھيں: فتاوى ابن عثيمين ( 11 / 222
).

اور زاد المسقنع كى درج ذيل عبارت:

( اور اگر اس كے بعد خارج ہو تو وہ
دوبارہ نہيں كرے گا )

كى شرح كرتے ہوئے شيخ ابن عثيمين
رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

يعنى جب اس منى كے منتقل ہونے كى بنا
پر اس نے جب غسل كر ليا تو پھر ہلنے جلنے سے بعد ميں منى خارج ہوئى تو وہ غسل
دوبارہ نہيں كرےگا، اس كى دليل يہ ہے كہ:

سبب ايك ہے، اس ليے دو غسل واجب نہيں
ہوتے.

كيونكہ جب اس كے بعد خارج ہو تو وہ
بغير لذت كے خارج ہوگى، اور جب منى بغير لذت كے خارج ہو تو غسل واجب نہيں ہوتا.

ديكھيں: الشرح الممتع ( 1 / 281 ).

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android