ہمارے چھوٹے بچے ہیں، اور ہمارے ملک میں یہ عادت بنی ہوئی ہے کہ انہیں عید الفطر یا عید الاضحی کے موقع پر عیدی دی جائے، جو کہ معمولی رقم کی صورت میں ہوتی ہے، مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے عید کے دن خوش ہو جائیں، تو کیا یہ عیدی دینا بدعت ہے یا اس میں کوئی حرج نہیں ہے؟
0 / 0
8,82005/06/2019
عیدین کے موقع پر بچوں کو عیدی دینے کا حکم
سوال: 125810
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
"اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے؛ بلکہ یہ اچھی عادات میں سے ہے، یہ مسلمان کے دل کو خوش کرنے میں بھی شامل ہے، آپ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا اسے خوش کر سکتے ہیں، شریعت مطہرہ نے اس کی ترغیب دلائی ہے ۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر" ختم شد
دائمی کمیٹی برائے فتاوی و علمی تحقیقات
شیخ عبد العزیز بن عبد الله بن باز ۔ شیخ عبد العزیز آل شیخ ۔ شیخ صالح الفوزان ۔شیخ بكر ابو زید ۔
"فتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمیة والإفتاء" (26/247)
واللہ اعلم
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب