0 / 0
3,67825/10/2015

جبری انشورنس قسطوں میں ادا کرنا

سوال: 129689

ہمارے ہاں آئیر لینڈ میں گاڑیوں کی انشورنس کروانا لازمی ہے، اور انشورنس کروانے کے دو طریقے ہیں: مکمل ادائیگی یک مشت کر دی جائے، ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں، یا پھر ہر ماہ 100 یورو ادا کریں ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ قسطوں میں ادا کرنے کی وجہ سے اصل قیمت سے بہت زیادہ ہمیں دینا پڑتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

تجارتی  انشورنس کی تمام اقسام حرام ہیں، چاہے وہ گاڑی ، مکان ، یا زندگی کی ہو، کیونکہ اس میں دھوکہ بھی ہے اور قمار [جوّا] بھی ہے، تاہم اگر انسان پر انشورنس کروانا لازمی ہو  کہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے تو پھر ایسا کرنا جائز ہے، گناہ اسی کو ملے گا جس نے آپ پر انشورنس لازم قرار دی ہے، اس کیلئے آپ سوال نمبر: (45918) کا مطالعہ کریں۔

اور اگر انشورنس کی ادائیگی کیلئے دو طریقے ہوں جن میں سے ایک نقد اور دوسرا قسطوں کی شکل میں تو دوسرے طریقے کے ذریعے بھی اقساط ادا کی جا سکتی ہیں، چاہے اس میں اصل قیمت سے زیادہ ہی کیوں نہ دینا پڑے، کیونکہ یہ کوئی قرض نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے اسے کہا جائے کہ اس میں ربا ہے۔

واللہ اعلم.

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android