داؤن لود کریں
0 / 0

انگلش كلمات پر مشتمل لباس كا حكم

سوال: 13240

انگلش كلمات پر مشتمل لباس كا حكم كيا ہے، كيونكہ ہميں علم ہو سكتا ہے وہ كسى غلط اور برے مفہوم پر مشتمل ہو، اور كيا يہ تشبہ اور مشابہت ميں داخل ہوتا ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

واجب ہے كہ ہم ان كلمات اور حروف كے
متعلق دريافت كريں عربى كے علاوہ كسى اور زبان ميں لكھے ہوئے ہيں ( يا كسى بھى
اجنبى زبان جس كا علم نہ ہو ميں لكھے ہوں ) كيونكہ ہو سكتا ہے وہ كسى غلط اور برے
مفہوم اور معانى پر مشتمل ہوں، اور غير اخلاق جملہ لكھا ہو.

عربى ( يا كسى بھى اجنبى زبان جس كا
معانى معلوم نہ ہو ) كے علاوہ كسى بھى زبان ميں لكھے ہوئے كلمات پر مشتمل لباس
پہننا اس وقت تك جائز نہيں جب تك اس كے معانى اور مفہوم كو دريافت نہ كر ليا جائے،
كہ يہ الفاظ كيوں لكھے گئے ہيں.

اور يہ يقين نہ كر ليا جائے كہ كہيں
يہ شرف و عزت ميں مخل تو نہيں، اور كہيں اس ميں كفار كى تعظيم تو نہيں ہے، مثلا
كفار كھلاڑيوں، يا فنكاروں، يا كسى موجد كى تعظيم تو نہيں كہ اس نے كوئى چيز ايجاد
كى ہو اور يہ اس كى تعظيم كرنےلگيں.

اگر تو اس ميں كفار كى تعظيم ہوتى ہو
تو پھر انہيں زيب تن كرنا حرام ہے، اور جائز نہيں، اور اگر يہ كلمات كسى اخلاق سے
گرے ہوئے كلمہ اور فحش كلمہ پر مشتمل ہو تو بھى زيب تن كرنا جائز نہيں اس ليے اس
لباس كو زيب تن كرنے سے قبل اس كلمہ كے معانى اور مفہوم كو دريافت كرنا ضرورى ہے.

الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ.

ماخذ

ديكھيں: فتاوى الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ( 3 / 857 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android