داؤن لود کریں
0 / 0
516618/03/2004

مسلمان عورت كا عيسائى بچے كو دودھ پلانا

سوال: 13534

كيا مسلمان عورت كو حق حاصل ہے كہ وہ عيسائى بچے كو اپنا دودھ پلائے ؟

اور كيا ايك عيسائى عورت كو حق حاصل ہے كہ وہ كسى مسلمان بچے كو اپنا دودھ پلائے ؟

اور اگر بچہ دودھ پى لے تو اس بچے كے اسلام كا حكم كيا ہو گا ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

مسلمان عورت كا عيسائى بچے اور
عيسائى عورت كا مسلمان بچے كو دودھ پلانا جائز ہے، كيونكہ اس ميں اصل اباحت ہے، اور
اس سلسلہ ميں كوئى دليل ايسى نہيں ملتى جو اس اباحت كو ختم كرتى ہو، بلكہ ايسا كرنا
تو احسان كے زمرہ ميں شامل ہوتا ہے.

اور پھر اللہ سبحانہ و تعالى نے ہر چيز
پر احسان اور نيكى كرنے كا حكم ديا ہے، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے
آپ نے فرمايا:

” ہر ذى روح كو سيراب كرنا اجر ہے ”

دوم:

جب بچے كو دودھ پلا ديا جائے تو
اسلام ميں اس كا حكم تبديل نہيں ہو جاتا وہ اسى پر ہے جب پر دودھ پلانے سے قبل تھا،
لہذا دودھ پلانے سے قبل جو مسلمان تھا وہ بعد ميں بھى مسلمان ہى رہےگا، اور جس پر
رضاعت سے قبل عيسائيت كا حكم تھا وہ بعد ميں بھى عيسائى ہى رہے گا”

اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ
عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 21 / 61 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android