0 / 0
11,15525/05/2003

زھراوان کون سی سورتیں ہیں

سوال: 14100

وہ کون سی دوسورتیں ہیں جنہیں زھراوان کا لقب دیا گیا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

یہ دونوں سورتیں البقرۃ اور آل عمران ہیں ۔

امام مسلم رحمہ اللہ تعالی نے اپنی صحیح میں اس کے متعلق حدیث نقل کی ہے : ابوامامۃ باھلی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوۓ سنا :

( قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ قیامت کے دن قرآن کریم اپنے پڑھنے والوں کا سفارشی بن کرآۓ گا ، زھراوان دوروشنی اور نور والی سورتیں سورۃ البقرۃ اور سورۃ آل عمران پڑھا کرو اس لیے کہ یہ دونوں قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے دوبادل یا پرندوں کے غول بن کر اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے حجت بن کر آئيں گی ، سورۃ البقرۃ پڑھا کرو اس لیے کہ اس کا پڑھنا برکت اور اسے نہ پڑھنا حسرت اوراسے جادوگر نہیں پڑھ سکتے ) صحیح مسلم ( صلاۃ المسافرین 1337 ) ۔

امام نووی رحمہ اللہ تعالی شرح مسلم میں لکھتے ہیں کہ :

کہتے ہیں کہ انہیں ان کے نور اور ھدایت اور اجرعظیم کی بنا پر زھراوین اس لیے کہا گیا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔.

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android