اگر مسلمان عورت كے ليے جينز كا مناسب طريقہ سے لباس بنايا جائے تو كيا پھر بھى اسے پہننا حرام ہو گا، اور اس ميں كفار سے مشابہت ہو گى ؟
0 / 0
4,90524/06/2008
جينز كا لباس پہننا
سوال: 14310
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
مشابہت كا معنى اور مفہوم يہ ہے كہ: كوئى شخص ايسا كام كرے جو ان كفار كے ساتھ مخصوص ہو، اس ليے اگر يہ كپڑا يعنى جينز وغيرہ كا لباس ايسے طريقہ سے سلائى كيا جائے جو كفار كے لباس سے مشابہ ہو تو پھر يہ مشابہت ميں داخل ہو گا.
ليكن صرف يہ كہ كفار اس كپڑے كا لباس سلائى كروا كر پہنتے ہيں، اس ليے اگر اس كپڑے كا لباس شرعى طريقہ كے مطابق ہو اور اس كى شكل و ہيئت كفار كے لباس سے مختلف ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں، چاہے كفار اس كپڑے سے مشہور ہى كيوں نہ ہوں، جب يہ لباس كفار كے لباس كى ہيئت پر نہيں ہے تو اس ميں كوئى حرج نہيں " اھـ
فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ .
ماخذ:
ديكھيں: مجموعۃ اسئلۃ تھم المراۃ المسلمۃ صفحہ ( 16 )