داؤن لود کریں
0 / 0
549330/04/2001

كيا مؤذن كے ساتھ اذان كا جواب دے يا تحيۃ المسجد ادا كرے ؟

سوال: 14387

مسجد ميں داخل ہوا تو اذان ہو رہى ہو تو كيا مجھے تحيۃ المسجد كى ادائيگى كے ليے اذان ختم ہونے كا ضرور انتظار كرنا چاہيے، يا كہ ميں اذان ہوتے ہوئے تحيۃ المسجد ادا كر سكتا ہوں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

افضل تو يہ ہے كہ مؤذن كى اذان كا جواب دے اور پھر اذان كے بعد كى جانے والى ثابت شدہ دعاء پڑھے، اور پھر تحيۃ المسجد ادا كرے.

ليكن بعض علماء كرام نے اس ميں سے يہ استثناء كيا ہے كہ جب وہ مسجد ميں داخل ہوا تو مؤذن جمعہ كى دوسرى اذان دے رہا تھا، تو پھر وہ تحيۃ المسجد ادا كرے تا كہ خطبہ سن سكے، اور اس كى علت يہ بيان كى ہے كہ خطبہ سننا واجب ہے اور مؤذن كاجواب دينا واجب نہيں، اور واجب كام كى مواظبت كرنا غير واجب پر عمل كرنے سے زيادہ بہتر اور اولى ہے.

ديكھيں: فتاوى اركان الاسلام لابن عثيمين ( 28 ).

اور بعض علماء كرام كہتے ہيں كہ: دونوں مصلحتوں ميں جمع كرنا زيادہ افضل ہے، كہ وہ مؤذن كى اذان كا جواب بھى دے، كيونكہ اسے ايسا كرنا كا حكم ہے، اور پھر وہ ہلكى سے دو ركعتيں ادا كر لے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android