داؤن لود کریں
0 / 0

oDesk ویب سائٹ کے ساتھ کام کرنے کا حکم

سوال: 169596

کیا oDesk  ویب سائٹ کے ساتھ کام کرنا جائز ہے؟ واضح رہے کہ یہ ویب سائٹ مختلف خدمات پیش کرنے پر مالی معاوضہ دیتی ہے۔

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

مذکورہ ویب سائٹ فری لانسنگ کی سہولت  فراہم کرتی ہے اور ہر کام کے بدلے یا کام میں صرف ہونے والے گھنٹوں کا معاوضہ دیتی ہے، مثلاً: ویب سائٹ ڈئزائننگ، گرافکس، پروگرامنگ، ترجمہ، یا مقالہ جات کی تیاری  وغیرہ جیسے کام یہ ویب صارف کے لیے پیش کرتی ہے۔

تو جب تک کام کی نوعیت حلال اور جائز کے زمرے میں آئے گی اس وقت تک اس ویب سائٹ کے ساتھ کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

نیز کسی دوست کو اس ویب سائٹ پر دعوت دینے کی بنا پر 50 ڈالر کا معاوضہ بھی دیتی ہے، لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ ویب سائٹ پر کام کر کے 1000 ڈالر کمائے  یا پھر ویب سائٹ  کو 1000 ڈالر کسی بھی کام کے عوض میں دے، یعنی وہ ویب سائٹ سے اتنی رقم کا کام کروائے اور اس کی قیمت ویب سائٹ کو ادا کرے۔

تو اس میں بھی کوئی حرج والی بات نہیں ہے؛ کیونکہ یہ دلالی کے زمرے میں آتا ہے، تاہم یہ شرط ہے کہ جس دوست کو ویب سائٹ پر آنے کی دعوت دی گئی تھی اس کا کام جائز ہو۔

ایک انٹرنیٹ فورم پر موجود دستیاب معلومات کے مطابق ہمیں مذکورہ تفصیلات اس ویب سائٹ کے بارے میں  ملی ہیں۔

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android