0 / 0

كيا قبر پر اگنے والا درخت ميت كے صالح ہونے كى دليل ہے

سوال: 20001

ميں نے ملاحظہ كيا ہے كہ كچھ لوگ جب كسى بھى قبر پر كوئى درخت اگا ہوا ديكھتے ہيں تو قبر والے كى صفات بيان كرنا شروع ہو جاتے ہيں كہ وہ ايسا ايسا تھا، كيا قبروں پر درخت اگنے كا اس كے ساتھ كوئى تعلق ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس كى كوئى دليل نہيں، اور نہ ہى قبروں پر درخت اور گھاس اگنا قبر والے كے صالح اور نيك ہونے كى دليل ہے، بلكہ يہ خيال اور ظن باطل ہے، درخت تو ہر نيك اور فاجر كى قبر پر اگتے ہيں، يہ كوئى نيك اور صالح لوگوں كے ساتھ خاص نہيں.

اس ليے عقيدہ ميں انحراف ركھنے اور باطل عقيدہ كے مالك لوگوں كى باتوں ميں آكر دھوكہ نہيں كھانا چاہيے.

اللہ تعالى ہى ممد و معاون ہے.

ماخذ

ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 4 / 380 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android