داؤن لود کریں
0 / 0
777725/10/2002

سیلزمین اورکمیشن ایجنٹ

سوال: 20279

کیا سلیزمین بننا اور مباح اشیاء کی فروخت میں کمیشن لینا جائزہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے ایسا ہی ہے تویہ عمل مباح اورجائز ہے ، اور اس میں کوئي
حرج نہيں کہ یہ نسبت یا کمیشن لی جائے جوآپ کوگاہک اورخریدارتلاش کرنے کی کوشش کے
مقابلہ میں ملتی ہے ۔

ذيل میں ہم اسی مسئلہ کے مشابہ صورت کا ایک مسئلہ میں مستقل فتوی کمیٹی کا فتوی
نقل کرتے ہیں :

سوال : ؟

میرا ایک تجارتی آفس ہے جہاں میرا کام یہ ہے کہ میں کچھ کمپنیوں کا وکیل اور اس
کی اشیاء فروخت کرنے کا واسطہ ہوں وہ کمپنیاں ریڈی میڈ گارمنٹس اورغذائي مواد سپلائي
کرتی ہیں ہمیں وہ اپنی تیارکردہ اشیاء کے نمونے اورسیمپل اورہر قسم کے ریٹ دیتی ہیں
اور میں وہ اشیاء بازار میں تاجروں کے سامنے پیش کرتا اوربازار میں کمپنی ریٹ پر
فروخت کرتا ہوں ، جس کے بدلہ کپمنی مجھے کچھ تناسب سے کمیشن دیتی ہے توکیا مجھ پر
اس کا کوئي گناہ تو نہیں ؟

مستقل فتوی کمیٹی کا جواب تھا :

جب فی الواقع ایسا ہی ہے توآپ کے لیے یہ کمیشن لیناجائز ہے اورآپ پر کوئي گناہ
نہیں ۔

دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 13 / 125 ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android