بیوی کا خاوند کسی دوسرے ملک میں کام کرتا ہوا فوت ہوگیا لیکن بیوی کواس کا علم وفات کے چھ ماہ بعد ہوا توکیا بیوی اس حالت میں عدت گزارے گی ، اوراس کی دلیل کیا ہے ؟
0 / 0
6,52327/04/2010
خاوند کی موت کا علم نہ رکھنے والی عورت کی عدت
سوال: 21398
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
خاوندکے فوت ہوجانے کی صورت میں بیوی کی عدت اس کی وفات کے وقت سے شروع ہوگی ، اگر تو بیوی حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے اوراگر حاملہ نہیں توپھرآزاد عورت کی عدت چار ماہ دس دن اور اگر لونڈی ہے تو اس کی عدت دو ماہ پانچ دن ہوگی ۔
اوراگر بیوی کواپنے خاوند کی وفات کا علم چھ ماہ بعد ہوا ہے تو اس کی عدت ختم ہوچکی ہے کیونکہ اسے علم ہی چھ ماہ بعد ہوا ۔
عبدالرحمن بن عجلان ۔
دیکھیں الموسوعۃ الفقھیۃ ( 2 / 105 ) ، اوراحکام الاحداد للمصلح ص ( 90 ) ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب