0 / 0

نصيحت كے ليے ميت كو غسل دينے كى تصوير بنانے كا حكم

سوال: 21593

وعظ و نصيحت كى غرض سے ميت كو غسل ديتے ہوئے ويڈيو بنانے كا كيا حكم ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر تو غسل ديتے ہوئےميت كى تصوير بنانا مقصد ہو تو يہ جائز نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ذى روح كى تصوير بنانے سے منع فرمايا، اور مصوروں پر لعنت كى اور فرمايا:

" مصوروں كو روز قيامت سب سے زيادہ عذاب ديا جائيگا "

ليكن اگر سائل كى مراد يہ ہے كہ: شريعت مطہرہ كے مطابق ميت كو غسل دينے كا طريقہ بيان كر كے كيسٹ پر ريكارڈ كر كے اسے تقيسم يا فروخت كيا جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اس ميں تصوير نہيں ہونى چاہيے، جيسا كہ لوگوں كون ماز وغيرہ جس كى انہيں ضرورت ہے كى تعليم دينے كے ليے ريكارڈنك كى جاتى ہے.

اللہ تعالى سب كو علم نافع اور عمل صالح كى توفيق نصيب فرمائے.

ماخذ

ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعہ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 8 / 425 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android