0 / 0

قرآن مجيد كى طباعت مصارف زكاۃ ميں سے نہيں ہے

سوال: 21797

ايك خيراتى ادارہ قرآن مجيد اور اس كا مختلف زبانوں ميں ترجمہ و تفسير كى نشر و اشاعت كا كام كرتا ہے، تو كيا اس كام كے ليے زكاۃ صرف كى جا سكتى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

قرآن مجيد كا ظاہر تو يہى دلالت كرتا ہے كہ اس كام كے ليے زكاۃ كا مال صرف نہيں كيا جا سكتا، كيونكہ يہ مصارف زكاۃ ميں شامل نہيں جو مندرجہ ذيل فرمان بارى تعالى ميں مذكور ہيں:

فرمان بارى تعالى ہے:

صدقات و خيرات تو صرف فقراء و مساكين ….. التوبۃ ( 60 ).

كبار علماء كرام كميٹى كا فيصلہ بھى صادر ہوا ہے جس ميں ہے كہ اس كام كے ليے زكاۃ صرف نہيں كى جا سكتى، جيسا كہ ہم نے ابھى ذكر بھى كيا ہے.

ماخذ

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ للشيخ ابن باز رحمہ اللہ ( 14 / 300 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android