0 / 0

شمالى برطانيا ميں نماز فجر كا وقت شروع ہونے ميں كيا چيز معتبر شمار ہو گى ؟

سوال: 2196

ميں جناب والا كے سامنے نماز عشاء اور فجر كى ايك مشكل پيش كرنا چاہتا ہوں جو ہميں يہاں برطانيا كے علاقے نيوكسل ميں پيش آتى ہے، يہاں نيوكسل ميں مسلمان نماز عشاء اور فجر كے وقت كى تحديد كرنے ميں شديد مشكل سے دوچار ہيں، اور اسى طرح انہيں سحرى بند ہونے كا وقت معلوم كرنے ميں بھى مشكل درپيش ہے.

اس كا سبب يہ ہے كہ سورج نكلنے سے قبل ہى زمين پر روشنى پھيل جاتى ہے، اور سورج غروب ہونے كے بعد بھى بہت دير تك روشنى رہتى ہے اور بعض اوقات تو سارى رات ہى روشنى رہتى ہے.

ماہر فلكيات نے يہاں اس مدت يعنى روشنى كى ابتدا سے ليكر سورج طلوع ہونے، اور غروب آفتاب سے ليكر روشنى ختم ہونے تك كى مدت كو تين قسموں ميں تقسيم كيا ہے:

پہلى قسم:

روشنى اتنى ہوتى ہے كہ كسى فرد كے ليے كوئى بھى كام كرنا ممكن ہوتا ہے.

دوسرى قسم:

اتنى روشنى ہوتى ہے كہ روشنى ميں كيا جانے والا كوئى كام بھى كرنا ممكن نہيں ہوتا.
تيسرى قسم:

مكمل طور پر اندھيرا ہو جانا.

سوال يہ ہے كہ:

اس فلكى تقسيم كے اعتبار سے نماز فجر اور عشاء اور سحرى ختم ہونے كا وقت كس طرح متعين كيا جا سكتا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

نمازوں كے اوقات كى تحديد كے ليے فلكى تقسيم كى كوئى ضرورت نہيں بلكہ نماز فجر كے وقت كى تحديد كے ليے وہ روشنى معتبر ہو گى جو افق ميں مشرق كى جانب ( شمال سے جنوب كى جانب پھيلى ) ہو جب يہ واضح اور متميز ہوتى ہو، اور يہ وقت طلوع آفتاب كے وقت ختم ہو جائيگا.

اور مغرب كا وقت سورج كى ٹكيا غروب ہونے سے شروع ہوتا ہے، اس ميں سورج كى ٹكيا غائب ہونے كے بعد والى روشنى باقى رہنے كا اعتبار نہيں كيا جائيگا، اور نماز عشاء كا وقت غروب آفتاب كے بعد افق پر ظاہر ہونے والى سرخى غائب ہونے كے وقت شروع ہو گا، جب يہ واضح اور متميز ہو.

اور روزے كے ليے سحرى ختم ہونے اور باقى اشياء سے ركنے كا وقت طلوع فجر كے وقت سے شروع ہو گا جو ابھى بيان كيا گيا ہے، اور افطارى كا وقت سورج كى ٹكيا غائب ہونے كے وقت ہو گا، چاہے سورج غروب ہونے كے بعد اس كى روشنى باقى بھى رہے.

ماخذ

ماخواذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 6 / 143 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android