داؤن لود کریں
0 / 0

ابوموسی اشعری رضي اللہ تعالی عنہ کے فضائل

سوال: 22435

وہ کون سے صحابی ہیں جنہیں اللہ تعالی نےاپنے نبی علیہ السلام کی خوش الہانی عطافرمائ تھی ، اوروہ کس چیز سے مشہورہوۓ ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

وہ صحابی ابوموشی اشعری رضي اللہ تعالی عنہ ہیں ۔

امام بخاری رحمہ اللہ تعالی نے بریدبن عبداللہ بن ابی بردۃ عن جدہ ابی بردۃ عن ابی موسی رضي اللہ تعالی عنہ کی سند سے روایت بیان کی ہے :

ابوموسی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا :

( اے ابوموسی آپ کوآل داود علیہ السلام کی خوش الہانی دی گئ ہے ) صحیح بخاری فضائل قرآن حدیث نمبر ( 4660 ) ۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ مزمار سے مراد اچھی آواز ، اوراصل میں مزمار ایک آلہ ہے ( جسے ہم بانسری کہتے ہیں ) خوش الہانی کی بنا پراس کا
اطلاق آواز پرکیا گياہے ۔

اورابوموسی رضي اللہ تعالی عنہ حفاظ قرآن کریم میں سے تھے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن میں بطورقاضی اورمعلم تقرری فرمائ تھی ، ابوموسی اشعری
رضي اللہ تعالی عنہ کثرت قرات قرآن اورقیام اللیل میں شہرت رکھتے تھے ۔

اللہ تعالی ان سے اورہم سے بھی راضی ہواور انہیں اورہمیں انبیاء اورصدقیین اورشہداء اور صالحین کے ساتھ جمع کرے ، آمین یارب العلمین ۔

واللہ تعالی اعلم
.

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android