0 / 0
5,94829/04/2011

امانتوں کی ضمانت

سوال: 22830

جب آپ سفرمیں ہوں اورآپ کوکوئي شخص کچھ مال یا کوئي اور چيز کسی اورشخص کودینے کےلیے بطورامانت دے اوروہ آپ سے چوری یا کسی ایسے سبب کی بنا پرضا‏ئع ہوجائے جس پرآپ کو قدرت نہيں تھی توکیا آپ کو وہ چيزیامبلغ کی دوسرے شخص کوادائيگي کرنا ہوگی ؟
میری گزارش ہے کہ آپ اس کی وضاحت فرمائیں ۔

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس حالت میں ہم یہ کہيں گے کہ جس شخش کوامانت دی گئي تھی اسے چاہیے کہ وہ اس پرامین بن کےامانت کی حفاظت کرے کیونکہ اس کی حفاظت کرنا واجب ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ :

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

یقینا اللہ تعالی تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں امانت والوں کے سپرد کردو النساء ( 58 ) ۔

اورامانتوں کی ادائيگي میں اس کی حفاظت بھی شامل ہے لھذا امانت کو محفوظ جگہ میں رکھنا ضروری ہے ۔

لھذا اگر اس امانت کواس کی حفاظت والی جگہ پر محفوظ کیا اوراس میں کسی بھی قسم کی زيادتی نہ کی کیونکہ امانت میں زيادتی کرنا جائز نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بغیر کسی زيادتی اورظلم اور کوتاہی کے اس سے امانت ضائع ہوجائے تواس حالت میں اس پرکچھ لازم نہيں آئے گا ۔

لیکن اگر وہ امانت میں کوتاہی کرے اوراسے اس کی محفوظ جگہ پر بھی محفوظ نہ رکھے یا پھر اس نے زيادتی وظلم کرتے ہوئے قدرت ہونے کے باوجود کسی غیرمحفوظ جگہ پر رکھے یا اس نےامانت میں کوئي گڑبڑ اورتصرف کیا اوراپنے استعمال میں لے آیا تواس کےبعد وہ چوری ہوجانے کی صورت میں ضامن ہوگا اوراسے وہ ادا کرنا ہوگی ۔

لھذا اس میں قاعدہ اورقانون یہ ہوگا کہ : جوکوئي زیادتی وظلم اور کمی کوتاھی کرے توضامن ہوگا اور اگر اس میں کوئي کمی وکوتاہی اور ظلم وزیادتی نہیں کرتا توضامن نہیں ہوگا ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشيخ ڈاکٹر خالد المشیقح

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android