0 / 0

غائبانہ نماز جنازہ كب مشروع ہے

سوال: 22890

كيا ہر ميت پر غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا مشروع ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اہل علم كے اقوال ميں سے راجح قول يہ ہے كہ غائبانہ نماز جنازہ مشروع نہيں، ليكن جس شخص كى نماز جنازہ ادا نہ كى گئى ہو اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كى جا سكتى ہے، مثلا كوئى شخص كفار كے ملك ميں فوت ہو جائے اور كسى نے بھى اس كى نماز جنازہ ادا نہ كى ہو تو اس كى نماز جنازہ ادا كرنا واجب ہے، ليكن جس شخص كى نماز جنازہ ادا كى جا چكى ہو تو اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كرنا مشروع نہيں، كيونكہ سنت نبويہ ميں سوائے نجاشى كے كوئى اور قصہ نہيں ہے، اور نجاشى كى بھى اس كے ملك ميں نماز جنازہ ادا نہيں كى گئى تھى…

اسى ليے نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے مدينہ ميں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كى تھى… اور اس كے علاوہ كئى بڑے اور سردار فوت ہوئے ليكن نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے نجاشى كے علاوہ كسى اور كى نماز جنازہ ادا نہيں كى.

اور بعض اہل علم كا كہنا ہے كہ جس شخص نے اپنے مال سے دينى خدمات سرانجام دي ہوں، يا اس كى علمى خدمات ہوں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كرنا جائز ہے… اور جس كى خدمات نہ ہوں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا نہيں كى جائيگى.

اور بعض اہل علم كہتے ہيں:

مطلقا غائبانہ نماز جنازہ ادا كى جا سكتى ہے، اور يہ ضعيف ترين قول ہے.

ماخذ

ديكھيں: سوال فى احكام المقابر شيخ محمد صالح العثيمين صفحہ نمبر ( 9 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android