ايك شخص مسجد ـ مسجد بہت بڑى تھى ـ ميں داخل ہوا تو امام قرآت كر رہا تھا حتى كہ سجدہ كى آيت پر پہنچا تو امام نے سجدہ كيا اور اس شخص نے ديكھا كہ اگر تو صف تك پہنچتا ہے تو وہ امام كے ساتھ سجدہ نہيں كر سكتا، تو اس مسجد كے پچھلے حصہ ميں ہى سجدہ كر ليا اور پھر اٹھ كر صف ميں جا كر امام كے ساتھ نماز ميں شامل ہو گيا، تو كيا اس كا يہ فعل صحيح ہے ؟
0 / 0
5,21502/12/2005
مسجد كے آخر ميں امام كے ساتھ سجدہ تلاوت كيا اور پھر صف ميں آ كر نماز ميں شامل ہو گيا
سوال: 22918
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
” اس كے ليے ايسا كرنا مشروع نہيں، ليكن اگر وہ امام كى قرآت سن رہا ہو اور اس كا مقصد بھى سماعت ہو تو پھر وہ امام كے ساتھ سجدہ كرے گا چاہے وہ امام كے پيچھے نماز نہ بھى ادا كر رہا ہو.
ليكن اگر وہ مقتدى ہے اور وہ امام كے ساتھ ملنا چاہتا ہے تو اس عمل كى كوئى وجہ نہيں ہے” اھـ .
ماخذ:
فضيلۃ الشيخ ڈاكٹر عبد الكريم الخضير