داؤن لود کریں
0 / 0

كھيلوں اور ورزش ميں نيكر پہننے كا حكم

سوال: 22963

ميں باسكٹ بال كا كھلاڑى ہوں، اور اس ليے ميں ورزش اور ميچ كے وقت شرٹ اور نيكر پہنتا ہوں، تو كيا يہ حرام ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر ورزش كسى واجب اور فرض چيز ميں
ركاوٹ نہ بنے تو وہ ورزش جائز ہے، ليكن اگر وہ كسى واجب اور فرض كردہ چيز سے روك
رہى ہے تو پھر وہ حرام ہو گى، اور اگر وہ انسان كى عادت ہى بن جائے كہ اكثر وقت وہى
كام كرتا رہے تو پھر وہ وقت ضائع كرنے كا باعث ہے، اور اس حالت ميں كم از كم مكروہ
ہوگى.

ليكن اگر ورزش يا كھيل كے وقت اس نے
صرف نيكر پہن ركھى ہے جس سے اس كى ران يا اس كا اكثر حصہ نظر آ رہا ہو تو يہ جائز
نہيں، كيونكہ صحيح يہى ہے كہ نوجوانوں كے ليے اپنى رانوں كو ڈھانپنا واجب ہے، اور
اس حالت ميں جب ان كھلاڑيوں كى رانيں ننگى ہوں تو انہيں ديكھنا جائز نہيں.

ماخذ

الشيخ ابن عثيمين كا فتوى. ماخوذ از: كتاب فتاوى اسلاميۃ ( 4 / 430 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android