داؤن لود کریں
0 / 0
287719/08/2015

فطرانے کے طور پر خشک دودھ دیا جا سکتا ہے؟

سوال: 235361

سوال: کیا میرے لیے فطرانہ ادا کرتے ہوئے خشک دودھ دینا جائز ہے؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

فطرہ یا فطرانے کے طور پر وہ غذائی اجناس نکالی جا سکتی ہیں جو کہ اہل علاقہ کی معمول کی غذا ہو، یعنی اہل علاقہ کی اکثریت اسی چیز کو بطور بنیادی غذا دوپہر یا شام کے کھانے وغیرہ میں استعمال کرتی ہو جیسے کہ  گندم، چاول وغیرہ ۔

اس لیے فطرانے کے طور پر خشک دودھ یعنی پاؤڈر اسی وقت دیا جا سکتا ہے جب اسے کسی علاقے کے لوگ بنیادی غذا کے طور پر استعمال کریں۔

میں نے یہ سوال اپنے شیخ عبد الرحمن براک حفظہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا:
"فطرانے کے طور پر دودھ دینا جائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی علاقے میں بنیادی غذا کے طور پر اسے استعمال کیا جائے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے" انتہی

واللہ اعلم.

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android