ہمارے ہاں ایک مسجد کے لوگ نماز تراویح کا اہتمام کرتے ہیں اور عشا کی نماز کے بعد مختصر تفسیر بیان ہوتی ہے جو کہ تراویح کی پہلی چار رکعات میں پڑھے جانے والے قرآن کریم کے حصے سے تعلق رکھتی ہے ، پھر وہ 4 رکعات پڑھتے ہیں اور پھر اس کے بعد بقیہ چار رکعات میں پڑھی جانے والی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہیں، ان کا یہ اقدام اس لیے ہے کہ لوگوں کو قرآن کریم سمجھ میں آئے اور معنی و مفہوم واضح ہو جائے ، تو ان کے اس عمل کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کا یہ عمل اچھا ہے یا بدعت ہے؟
0 / 0
1,59224/04/2022
کیا امام نماز تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن کریم کے حصے کی تفسیر بیان کر سکتا ہے؟
سوال: 250931
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
یہ سوال میں نے اپنے شیخ عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ سے کیا تو انہوں نے جواب دیا:
"اگر یہ مقتدیوں کی رضا مندی سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کوشش کریں کہ نمازیوں کے لیے بوجھ نہ بنے۔" ختم شد
اس بارے میں مزید کے لیے آپ سوال نمبر: (38025 ) کا جواب ملاحظہ کریں۔
واللہ اعلم
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات