ميں نے ايك مسجد ميں نماز استسقاء سے قبل مشاہدہ كيا كہ ايك طالب علم نے اپنى عباء الٹ پہن ركھى تھى، اور نماز كے بعد ميں نے اس كا سبب دريافت كيا، كيونكہ مجھے تو علم تھا كہ چادر يا عباء تو نماز اور خطبہ ختم ہونے كے بعد الٹائى جاتى ہے، تو اس نے جواب ديا:
اس ميں كوئى حرج نہيں، ميں نے تو نماز سے قبل ہى الٹا لى تھى، تا كہ جب ميں اسے دوبارہ الٹاؤں تو يہ اچھى شكل ميں ہو، جناب والا اس ميں آپ كى كيا رائے ہے، اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے ؟
نماز استسقاء كے متعلق نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے وارد شدہ احاديث سے ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ نماز ميں چادر عام حالت ميں ہونى چاہيے ليكن جب دوران خطبہ امام اپنى چادر الٹائے تو اس وقت مقتديوں كو بھى الٹانى چاہيے.
ليكن چادر يا عباء نماز سے قبل ہى الٹا لى جائے تو ظاہر يہى ہوتا كہ ايسا كرنا غير مشروع اور سنت كے مخالف ہے.
اللہ تعالى سب كو توفيق سے نوازے.