داؤن لود کریں
0 / 0

نماز ميں مقتدى امام كے پيچھے كب حركت كر سكتا ہے ؟

سوال: 26144

امام كى اقتدا و متابعت اور اس سے آگے بڑھنے كا معنى كيا ہے ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

متابعت يہ ہے كہ امام كا ايك حالت سے دوسرى حالت ميں منتقل ہونے كا انتظار كيا جائے، اور تكبيركى آواز ختم ہونے كے بعد اس كى متابعت كى جائے.

لہذا جب وہ ركوع كے ليے تكبير كہے تو مقتدى اس وقت تك كھڑا رہے جب تك كہ امام تكبير كہنے سے فارغ ہو كر ركوع ميں نہ چلا جائے، پھر مقتدى ركوع كے ليے جھكے، اور جب امام ركوع سے اٹھے تو مقتدى كو ركوع ميں اس وقت تك رہنا چاہيے جب تك كہ امام كھڑا ہو كر سمع اللہ لمن حمدہ كہنے سے فارغ نہيں ہو جاتا، اور پھر مقتدى ركوع سے اٹھے،اسى طرح نماز كے باقى اركان ميں بھى ايسے ہى كرنا چاہيے.

اور امام سے آگے بڑھنا يہ ہے كہ: امام كے ركوع ميں جانے سے قبل ہى ركوع ميں چلا جائے، يا پھر اس كے سجدہ ميں جانے سے قبل ہى سجدہ ميں جھك جائے، يا امام كى حركت سے قبل مقتدى حركت كرنا شروع كر دے، ايسا كرنے سے نماز باطل ہو جاتى ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ

ديكھيں: الؤلؤ المكين للشيخ ابن جبرين ( 13 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android