داؤن لود کریں
0 / 0

احرام کی حالت میں بیوی کا بوسہ لیا اورمباشرت کرلی

سوال: 26331

ایک حاجی نے غلط کام کرلیا وہ اس طرح کہ جمرہ عقبہ کورمی اورسرمنڈانے کے بعد اورطواف افاضہ سے قبل اپنی بیوی کا بوسہ لیا اورشھوت کے ساتھ باہر ہی انزال بھی کرلیا ، لیکن بیوی حالت احرام میں نہيں تھی ، ہمیں اس کے بارہ میں فتوی دے کرعنداللہ ماجور ہوں ؟

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

حج یا عمرہ یا دونوں کا احرام باندھنے والے مسلمان کے لیے جائز نہيں کہ وہ کوئي
ایسا کام کرے جواس کے احرام کوفاسد یااس کے عمل میں نقص پیدا کردے ، حج کا احرام
باندھنے والے پرعورت کا بوسہ لینا حرام ہے حتی کہ وہ مکمل طور پرحلال ہوجائے وہ اس
طرح کہ جمرہ عقبہ کورمی کرنے اورسرمنڈانے یا بال چھوٹے کرانے کےبعد طواف افاضہ اوراگراس
کی سعی باقی ہے توسعی کرنے کے بعد مکمل حلال ہوگا ۔

اس لیے کہ وہ ابھی تک احرام کے حکم میں ہے جس کی وجہ سے اس پرعورت حرام ہے ،
تحلل اول (یعنی رمی اورحلق کےبعد ) عورت کا بوسہ لینے اورانزال کرنے والے کا حج
باطل نہيں ہوتا ، اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالی سے توبہ واستغفار کرے اورآئندہ ایسا کام
دوبارہ نہ کرے ۔

اوراس کی یہ کمی ایک بکرا جوقربانی کے لائق ہوذبح کرنے پرپوری ہوگي ، اس کا گوشت
حرم مکی کےفقراء مساکین پرتقسیم کیا جائے گا، اس میں حسب الامکان جلدی کرنا واجب ہے
۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

ماخذ

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 11 / 188 ) ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android
at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android