0 / 0
4,83811/01/2004

والدہ کی اجازت کے بغیر انگوٹھی لی اورگم کردی

سوال: 26962

میں نے ایک دن اپنی والدہ کی انگوٹھی ان کے علم بغیر لی اورمجھ سے گم ہوگئي ۔۔ والدہ تلاش کرتی رہیں لیکن میں نے انہیں نہ بتایا کہ میں نے لی تھی اورمجھ سے گم گئي ہے ، آپ کوعلم ہونا چاہیے کہ میں اس وقت بارہ برس کی تھی ۔۔ اب مجھے اس پربہت زيادہ ندامت ہے میں اپنے اس گناہ کا کفارہ ادا کرنا چاہتی ہوں ، لھذا آپ یہ بتائيں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ نےاپنی والدہ کی اجازت کے بغیر انگوٹھی لے کر غلطی کاارتکاب کیا ہے ، اورآپ کی یہ بھی غلطی ہے کہ گم ہوجانے پر آپ نے اپنی والدہ کواس کی خبر بھی نہيں دی ، لھذا اب آپ پر واجب ہےکہ آپ اپنی والدہ سے معافی مانگیں اوراس انگوٹھی کے عوض میں اسی طرح کی ایک انگوٹھی ادا کریں ۔

اس لیے کہ کسی کی اجازت کے بغیر کوئي چيز لینے والا غاصب ہے اورجوکچھ اس نے غصب کیا ہے وہ اس کا ضامن بھی ہوگا ، اورنابالغ ہونے کی صورت میں گناہ نہيں ہوگا ،لیکن وہ ضامن ہی رہے اوراسے ادائيگي لازمی کرنا ہوگا یہ ساقط نہيں ہوسکتی ۔

اس لیے کہ علماء کرام کا فیصلہ یہی ہے کہ بچہ تلف کردہ اشیاہ کا ضامن ہوگا اوراسی طرح ان اشیاء کو لینے کے بعد واپس کرنے میں ان کی قیمت کی کمی بھی پوری کرنا ہوگی ۔

لیکن اگر آپ کوظن غالب یہ ہے کہ والدہ کوسب کچھ صراحت کے ساتھ بتانے پر آپ کے مابین اختلاف اورقطع رحمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتو پھر آپ کویہی کافی ہے کہ آپ والدہ کوانگوٹھی کی ادائيگي کردیں چاہے وہ ظاہرا بطور ھدیہ ہی کیوں نہ ہو ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android